یہ مٹی بڑی زرخیز ہے

جیسا کہ پوری دنیا اس وقت ایک وبا کا شکار ہے اس وبا نے دنیا کے بیشتر ملک اس وبا سے لڑ رہے ہیں اور اسے شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔دوسرے ملکوں کی طرح یہ وبا پاکستان میں بھی آئ اور آج تقریباً پورا پاکستان اس وبا کا شکار ہے ۔ایسے میں ہمارے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض کو انجام دے رہے ہیں ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں غریب طبقہ کو غذا کی قلت ہوئی تو ہمارے ملک سے سب لوگ لبیک کہتے ہوئے مدد کو اگئے اور سب نے جتنا ممکن ہو سکا غریبوں کی مدد کی ایسی پختہ اور ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کے لئے تیار قوم کہا ملے گی ؟ یہ قوم بہلے جیسی بھی ہو پر جب بات مدد کی آتی ہے تو یہ لوگ نہیں دیکھتے یہ ہماری ذات کا ہے یا نہیں یہ ہماری زبان کا ہے یا نہیں بس مدد کرنے کے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ یہی تو اس قوم کی خاصیت ہے

ایسی عظیم قوم مانا کے یہ تھوڑی جذباتی ہے لیکن مل کر کام کرتی ہے سلام ایسی عظیم قوم کو ان کے ساتھ کتنا ہی کوئی غلط کیوں نہ کرے لیکن جب بات ایک ساتھ قوم بن کر کام کرنے کی ہوتو تمام ذاتی مفاد کو چھوڑ کر اپنی قوم کے لئے کام کرتی ہے ۔اور یہی چیز انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہے
مجھے فخر ہے میں پاکستانی ہو۔
 

Muzzammil
About the Author: Muzzammil Read More Articles by Muzzammil: 2 Articles with 1218 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.