رئیل لائف ہیروز ۔ کرونا وائرس

آج کل لوگ ایسی بہت سی فلموں کا ذکر کر رہے ہیں جن میں وبائی امراض پُھوٹ پڑتے ہیں جو پہلے شہروں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں پھیل جاتے ہیں، جوک در جوک انسان مرتے جاتے ہیں، ہر سمت بے بسی اور انسانیت کی ہار دکھائی جاتی ہے، لیکن اس سب کے باوجود ایک مرکزی کردار ضرور ہوتا ہے جو ہیرو ہوتا ہے اور اکثر ہیرو کے ہمراہ اسکے کچھ قریبی ساتھی بھی ہوتے ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور اُس جان لیوا وبا کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم دیکھنے والوں کا بس نہیں چل رہا ہوتا کہ وہ سیکنڈ کا زیاں کیے بنا اُس فلم کے اندر جا کر لوگوں کو بچانے میں اپنا کوئی کردار ادا کریں،

آج آپ کو رئیل لائف ہیرو بننے کا موقع مل رہا ہے اسکو اپنے محلے کی گلی میں درجنوں نوجوانوں کو جمع کر کے کرکٹ کا میدان سجا کر ضائع مت کریں، آن لائن یا آف لائن اس آفت کے حوالے سے بہودہ مذاق اور ہنسی ٹھٹھول میں گنوانے کی بجائے کوئی مثبت کردار ادا کریں، اور اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے تو آپ اس وعید کی دھجیاں بکھیرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے، زمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیں، حکومت کا ساتھ دیں، اپنا اور اپنے اطراف لوگوں کی جانیں بچانے کا سامان کریں، گھر کے اندر رہیں اس وقت یہی سب سے احسن طریقہ ہے رئیل لائف ہیرو بننے کا۔

شاید جلد انسان اس وبا کے نرغے سے باہر نکل آئے، لیکن کل کہیں جب اس وبائی آفت سے لڑتی ہوئی قوموں کی بہادری کے قصوں میں انکے فخر سے اُٹھے ہوئے سر ہی سر نظر آئیں اور ایسے میں کہیں آپکو اپنا کردار یاد کرتے ہوئے شرمندگی سے سر نہ خم کرنا پڑجائے۔
 

Arif Ishtiaque
About the Author: Arif IshtiaqueI am a poet. I have been writing from a decade. In the meanwhile I have attended a lot of mushaira's and other literary sessions. I have read a lot o.. View More