زندگی کے کچھ سبق جو انسان کو صرف برتن دھونے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں

image


انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل و شعور سے نوازہ ہے مگر کچھ انسان اس کا استعمال کرتے ہیں جب کہ دنیا میں انسانوں کی بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو اس عقل و شعور کو سنبھال کر رکھ دیتی ہے اور اپنے اردگرد موجود معاملات پر غور و فکر کم ہی کرتی ہے- آج کل کے دنوں میں جب کہ گھر کے تمام افراد لاک ڈاؤن کے سبب گھروں پر محصور رہنے پر مجبور ہیں تو اس طویل چھٹیوں نے گھر کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے اور گھر کی خاتون خانہ پر گھر کے کاموں کا بار ایک دم سے بہت زیادہ ہو گیا ہے- ان کاموں میں کھانا پکانے کے ساتھ برتن دھونے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی شکایت ہر خاتون خانہ کرتی نظر آتی ہیں لیکن دیکھا جائے تو برتن دھونا نہ صرف ایک دلچسپ مشغلہ ہے بلکہ یہ انسان کے لیے ایک انتہائی سبق آموز کام ہے آج ہم آپ کو برتن دھونے سے حاصل ہونے والے کچھ ایسے ہی سبق بتائيں گے جن کے بارے میں کبھی بھی آپ نے غور کرنے کی کوشش نہ کی ہو گی-

1: برتن کی اندر کی صفائی بہت ضروری ہے
برتن دھوتے ہوئے دھونے والا ہمیشہ پہلے اس کو اندر سے صاف کرتا ہے اور اس کے بعد اس کو باہر سے صاف کیا جاتا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انسان اپنے اندر بہتری پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس کو چاہیے کہ پہلے اندر سے خود کو صاف کرے اس کے بعد ظاہری صفائی کا دھیان دے- اگر انسان کی اپنے اندر منفی سوچیں اور خرابیاں ہوں گی تو وہ اپنے ظاہر کو کتنا بھی اچھا کر لے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہے-
 

image


2: برتن زیادہ دیر تک گندے نہیں رکھنے چاہیے ہیں
برتن دھونے کا ایک اور اہم اصول یہ بھی ہوتا ہے کہ گندے ہونے والے برتن کو جلدی دھو دیا جائے اگر اس کو زیادہ دیر تک گندہ رہنے دیا جائے گا تو ایک جانب تو اس میں جراثيموں کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو گا دوسرا اس کو صاف کرنے میں زیادہ محنت صرف ہو گی اور ایسا برتن تعفن کا باعث بھی ہوگا- انسانی مزاج کی مثال بھی برتنوں والی ہے اگر کوئی خرابی انسان میں پیدا ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنی اس برائی کو دور کرنے کی کوشش جلدی کرے اگر زيادہ دیر تک اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا جائے تو اس عادت کو ختم کرنے میں نہ صرف دگنی محنت ہو ی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اور بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں-

3: ہر برتن کو علیحدہ طریقے سے دھونا ہوتا ہے
جیسے کہ برتن دھونے والے لوگوں کو اس بات کا پتہ ہوتا ہے کہ ہر برتن کو ایک ہی طریقے سے نہیں دھویا جا سکتا ہے- جیسے کہ اگر پتیلوں کو صاف کرنےکے لیے ان کو مانجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح کانچ کے نازک برتنوں کو مانجھنا نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے اور اس سے نہ صرف ان کی چمک دمک متاثر ہو سکتی ہے بلکہ اس پر نشان بھی پڑ سکتے ہیں- اسی طرح ہر انسان کے ساتھ الگ برتاؤ رکھا جا تا ہے ہر انسان کے ساتھ ایک جیسا رویہ آپ کے رشتے کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے اور خرابی کا باعث بن جاتا ہے-
 

image


4: ترتیب بہت ضروری ہے
برتن دھونے میں آسانی کے لیے سب سے لازم امر یہ ہے کہ ان کو ترتیب وار دھویا جائے یعنی پلیٹیں ایک ساتھ چمچے ایک ساتھ اسی طرح کپ اور گلاس الگ دھوئے جاتے ہیں ورنہ ایک دوسرے کی بو سے برتن دھونے کی محنت ضائع بھی ہو سکتی ہے- یہی سوچ انسان کو اپنی زںدگی کے ہر پہلو میں رکھنی چاہیے ہے ترتیب کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے اگر ترتیب کا خیال نہ رکھا جاۓ تو یہ انسانی معمولات کو بری طرح متاثر کرنے کا باعث بن سکتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: