تم بچوں کے ساتھ بچے بنے رہتے ہو۔۔۔بیگمات کی اپنے شوہروں سے شکایات

image
 
یہ لاک ڈاؤن تو ایک بہانہ ہے، میاں اور بیوی کا جھگڑا تو صدیوں پرانا ہے۔۔۔اس جھگڑے کی نا تو نوعیت بدلتی ہے اور نا ہی سوالات۔۔۔لیکن اس لاک ڈاؤن نے کیونکہ دونوں کو ساتھ رہنے کے ذرا زیادہ مواقع فراہم کردیئے ہیں اس لئے جھگڑوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔۔۔جھگڑوں کی وجوہات بہت معمولی ہی صحیح لیکن اس کی تہہ میں جائیں گے تو آپ کو بھی بیگمات پر ترس آئے گا۔۔۔
 
ماسی نہیں آرہی
لاک ڈاؤن میں ماسیوں کو چھٹی دینا لازم و ملزوم ہوچکا تھا۔۔۔اس فیصلے کے وقت مرد حضرات بڑھ چڑھ کر بول رہے تھے۔۔۔لیکن جب کام سر پر پڑا تو انہیں نیندیں آنے لگ گئیں۔۔۔جھاڑو، پوچھا، کپڑے، کھانا بنانا، برتن دھونا، باتھ روم دھونا، بچوں کو دیکھنا اور خاص صفائی کا خیال رکھنا۔۔۔یہ کام اتنے آسان نہیں۔۔۔مشین کی طرح ایک عورت دن بھر کاموں میں مصروف رہے تو اس کی بس تو ہو ہی جائے گی۔۔۔اور اس پر بار بار یہ آواز لگانا۔۔۔ہے کوئی اﷲ کا بندہ جو ایک کپ چائے ہی پلا دے-
 
image
 
بچوں کے ساتھ بچے بن جانا
باپ کو عموماً بہت ہی کم وقت ملتا ہے بچوں کے ساتھ گزارنے کا تو اب جبکہ ہر کوئی گھر میں بند ہے تو باپ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ مستی اور کھیل میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔یہ کھیل بیگمات کو چڑانے کے لئے بہت ہوتے ہیں۔۔۔تکیوں کا کھیل، بستر کی چادروں کا کھیل، چیزوں کو پھیلانے کا کھیل۔۔۔ہونا تو یہ چاہئے کہ سب اپنے اپنے ذمہ ایک ایک کام لے لیں۔۔۔اور صفائی کا کام تو بیگمات پر ڈالیں ہی نہیں ورنہ بات بگڑ جائے گی-
 
تینوں وقت کھانا بننا
میاں جب دفتر جاتے تھے تو بیگمات دوپہر کا کھانا عموماً اس وقت بناتی تھیں کہ شام میں سب تازہ کھانا کھالیں۔۔۔اور دن میں رات کا ہی چل جاتا تھا لیکن کیونکہ اب صبح، دوپہر ، شام، رات فرمائشوں کا ایک تانتا بندھا رہتا ہے۔۔۔چولہا ہے کہ بجھتا ہی نہیں اور پیٹ کا چولہا بھی جلتا ہی رہتا ہے۔۔۔ایسے میں خاتون خانہ کا پارہ ہائی نا ہو تو کیا ہو۔۔۔
 
image
 
میاں کا ہر وقت سامنے ہونا
یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے کوئی بیوی ہی سمجھ سکتی ہے۔۔۔گھر بیٹھا میاں بھی کسی ساس سے کم نہیں ہوتا۔۔۔بات بات پر طعنے، بات بات پر ٹوکنا۔۔۔اور درجنوں پرانی باتیں نکالنا۔۔۔جہاں بولنا ہے وہاں خاموش رہنا اور جہاں چپ رہنا ہے وہاں زبان کا آؤٹ آف کنٹرول ہوجانا۔۔۔اب ایسی صورت میں میاں کا گھر میں ہر وقت بیٹھے رہنا کہاں برداشت ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: