!!انسانیت کی فاتحہ

سات لاکھ کے لیے ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔وہ بھی وہ سات لاکھ جو وہ خدا کی راہ میں انسانیت کے لیے دے رہا تھا۔انسانیت کی خاطر؟؟ میں سوچ یہ رہی ہوں کہ وہ شخص آخر کیوں انسانیت کی خدمت کررہا تھا؟انسانیت کیا ہے؟ انسانیت کے معنی شاید وہ جذبات و احساسات ہوتے ہیں جو وہ اپنے اندر جب رکھتا ہے جب وہ دوسروں کو بھی اپنے جیسا انسان سمجھتا ہے۔اور میری ناقص معلومات کے تحت ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔اسکا مطلب کہ جس اس روۓ زمین پر پہلا قتل ہوا تھا تب ہی پوری انسانیت مرچکی تھی ۔ سو تب سے اب تک جتنے بھی لوگ پیدا ہوۓ ہیں ان میں بس "انسانیت کے باقیات " ہی موجود ہیں۔ انسان اب بھی باقی ہیں پر انسانیت کا انسان سے بس اتنا تعلق ھے کہ وہ انسان کے جسم میں مردہ حالت میں موجود ہے۔انسانیت تو بہت بڑی چیز ھے مگر انسان کے جسم میں ضمیر صاحب بھی تو بےہوش پڑے ہیں۔ کبھی جاگ بھی جاتے ہیں تو شاذونادر۔ سو جب ھم انسانیت کی بات کرتے ہیں کہ انسانیت مرچکی ہے تب انسانیت نہیں مرتی ضمیر صاحب کی انگڑائ لینے کی اواز ہوتی ہے۔مگر خیر نیند تو پسندیدہ مشغلہ ہے۔ کبھی کبھار یہ کروٹ بھی لیتے ہیں تب آواز یہ لگاتے ہیں کہ'ہم خود کو بدلیں گے تو دنیا بدلے گی'خیر ہم تھپکی دےکر کہتے ہیں کہ"صرف ایک شخص کے بدلنے سے زمانہ نہیں بدلتا۔اور کہاں تک اور کب تک بدلیں گے خود کو؟؟

مجھے سوال کا جواب اب تک نہیں ملا کہ آخر وہ شخص اس مری ہوی انسانیت کی مدد کرنے کیوں چلا تھا؟؟ شاید وہ اپنے اندر ایک جاگا ہوا ضمیر رکھتا ہوگا۔ خیر اب جب کہ یہ انسانیت بہت دفعہ مرچکی ہے تواب ضرورت ہے کہ اس ''انسانیت '' کی فاتحہ پڑھ کر اسے بخشا جاۓ۔۔۔۔
اللہ اس انسانیت کی مغفرت فرماۓ۔
آمین!!

 

Mariyam Hashmi
About the Author: Mariyam Hashmi Read More Articles by Mariyam Hashmi: 2 Articles with 1813 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.