باقر خانی کا نام ذہن میں آتے ہی سوندھی سوندھی خوشبو اور کرکراتے لچھے دار
ٹکیہ کا خیال ذہن میں آتا ہے جس کی اوپری سطح پر چینی اور تل چپے ہوتے ہیں
اور چائے کی پیالی میں یہ باقر خانی اس طرح گھل جاتی ہے جیسے کوئی عاشق
اپنے محبوب کو دیکھ کر پگھل سا جاتا ہے ۔
باقر خانی کی تیاری
باقر خان دودھ میدے گھی دودھ اور چینی اور تل کی آمیزش سے تیار کی جاتی ہے
یہ خستہ اور تہہ دار ہوتی ہے اس کا ذائقہ اور خوشبو اس کو دوسری تمام
روٹیوں سے ممتاز کرتی ہے جس کی ہر ہر تہہ منہ میں گھل سی جاتی ہے- یہ
پاکستانیوں کا ناشتے میں کھایا جانے والا پسندیدہ کھاجا ہے جو کہ اپنے
اثرات کے سبب ذود ہضم اور توانائی بخش ہوتا ہے ان کا سائز ہر علاقے کے
اعتبار سے مختلف ہوتا ہے کراچی کے اندر اس کا ذائقہ بڑے سائز کے ایک بسکٹ
جیسا ہوتا ہے جب کہ پنجاب اور کے پی کے میں یہ ایک نان کے سائز کی ہوتی ہے-
|