ریاست مدینہ کو دنیا کی سب سے بہترین فلاحی ریاست قرار دیا جاتا ہے اس
ریاست کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس ریاست میں عوام کی بہتری اور فلاح کے
لیے کیے جانے والے اقدامات کیے جاتے تھے- جس کی وجہ سے اس ریاست میں موجود
عوام خود کو محفوظ سمجھتی تھی- دنیا میں اس کے بعد قائم کی جانے والی
حکومتیں ہر دور میں اسی طرز حکومت کے مطابق ایسے اقدامات کرتی رہی ہیں جو
کہ عوام کی بہتری کے لیے ہوں ان حکومتوں میں خلافت راشدہ کی حکومتیں اور
ترکی میں قائم کی جانے والی خلافت عثمانیہ بھی شامل ہیں-
خلافت عثمانیہ میں فلاحی پتھر
خلافت عثمانیہ میں غریب لوگوں کی عزت نفس کو برقرار رکھنے کے لیے اور ان کی
مدد کرنے کے لیے فلاحی پتھر نصب کیے جاتے تھے جہاں پر مخیر افراد پیسے اور
دیگر چیزیں رکھ جایا کرتے تھے اور جن ضرورت مندوں کو ان کی ضرورت ہوتی تھی
وہ خاموشی سے آکر یہ چیزیں اٹھا لیتے تھے- اسی نظریہ کے تحت گزشتہ ادوار
میں ایران میں دیوار مہربانی بھی فائم کی گئی جہاں سے بھی غریب لوگوں کی
مدد کی جاسکتی تھی-
|