ھولناکیاں! ۔۔۔۔۔۔۔

کورونا کی ہولناکیوں نے آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تباھی مچا دی، مگر دکھ اس بات کا ھے کہ ھمارے ہاں جہالت، بے عملی اور روح دین سے عاری واعظ میں کمی نہیں آرہی، بات تین اور چھ فٹ دوری پر پھنسی ہوئی ہے۔ علماء کرام فرماتے ہیں اجلاس میں تین فٹ دور کھڑے ھونے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ حکومت کے احباب حل وعقد چھ فٹ میں پھنسے ہوئے ہیں ، کس سے مدد مانگیں، کہاں جائیں جذبات سے نکل کر کب ھم انسانی عظمت و حرمت کو سمجھیں گے۔بات اگر کسی اور مفاد میں اٹکی ہوئی ہے تو اس اجتماعی خود کشی اور خود فریبی سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جانا چاہئے،کیا ھماری نمازوں یا تراویحوں کا اللہ کو کوئی معا ذ اللہ فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بن جائے گا؟ وہ تو انسان کا خالق ھے اسی کے لیے معمالات اور عبادات کی نعمتوں سے نوازا ہے۔اب آگر یہ بات آپ کے۔ دل میں اتر جائے تو قیام و سجود کی رونقیں بحال ھو جائیں گی۔بس اپنے اوپر صبر اور دانش کی ایک بالٹی انڈیل لیں۔فطرت کو بھی اپنی رنگینیاں بحال کرنے دیں ،اسے سانس لینے دیں کہ وہ بھی آپ اور آپ کے بعد آنے والی نسلوں کو تازگی عطا کر سکے۔اس کو اپنی ظاہری و باطنی کثافتوں سے تھوڑی دیر بچا دیں۔

 

Sardar Khursheed Akhtar
About the Author: Sardar Khursheed Akhtar Read More Articles by Sardar Khursheed Akhtar: 89 Articles with 70958 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.