یہ سچ ہے کہ ہر عورت اپنی بڑھتی عمر کو ظاہر کرنے سے گھبراتی ہے۔۔۔لیکن اب
اس سچ سے نظریں کیسے چرائیں کہ جب دنیا کو سچ پتہ ہو لیکن پھر بھی جھوٹ کو
دوست بنائیں۔۔۔عمر اگر چھپانا بھی ہے تو ایسے چھپائیں کہ لوگ مذاق نا
بنائیں۔۔۔
ریشم
اداکارہ ریشم ابھی تک تنہا ہیں اور شادی سے دور ہیں۔۔۔لیکن ایک انٹرویو میں
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اور ریما میں سے بڑی کون ہے تو انہوں نے جھٹ مثال
دی کہ ریما مجھ سے پانچ سال پہلے آئی تھی تو اب خود ہی دیکھ لیں کہ کون بڑا
ہے اور کون چھوٹا۔۔۔لیکن کوئی ان کو سمجھائے کہ شوبز میں اینٹری سے عمر کا
اندازہ نہیں ہوتا بلکہ شوبز میں کون کس عمر میں آیا یہ حقیقت جاننا ضروری
ہے۔۔۔1995 میں ریشم کی پہلی فلم آئی اور ریما کی فلم اس سے پہلے لیکن بات
یہ ہے کہ ریما اس وقت بھی ریشم سے تین سال چھوٹی ہی تھیں۔۔۔اب تین سال کا
سچ بھی نہیں برداشت تو یہ سچ کیسے سنیں گی کہ ریشم نے پچاس کو کراس کردیا
ہے۔۔۔
|