دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں پر ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے عمل کو نہ
صرف بہت سراہا جاتا ہے بلکہ اس حوالے سے کئی قسم کی سہولیات بھی دی جاتی
ہیں- مگر ہمارے ملک میں اگرچہ قانونی طور پر تو یہ جرم نہیں ہے مگر پہلی
بیوی کی نظر میں یہ نا قابل معافی جرم ہے اور اس کی سزا عمر قید بامشقت
ہوتی ہے اور شوہر تنگ آکر یا تو ایک بیوی کو چھوڑ دیتا ہے یا پھر ساری عمر
اپنی اس غلطی کی معافی مانگتا رہتا ہے- مگر ہمارے شوبز میں کچھ ایسے لوگ
بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں بلکہ انہوں نے اپنی
دونوں بیویوں کو بہت خوش بھی رکھا ہے بلکہ ایک بہترین متوازن گھر کی مثال
بھی قائم کی-
1: اقرار الحسن
کچھ سال قبل اچانک سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ اقرار الحسن کی
ایک نہیں بلکہ دو بیویاں ہیں اور ان کی پہلی بیوی قرۃ العین ہیں جن سے ان
کی شادی 2008 میں ہوئي تھی اور ان سے ان کا ایک بیٹا پہلاج بھی ہے- اس کے
بعد یہ خبر سب کو حیران کر دینے والی تھی کہ معروف ٹی وی اینکر فرح بھی
اقرار کی بیوی ہیں اس حوالے سے جب گزشتہ سال خبریں نکلیں توآخر کار اقرار
کو سب کے سامنے حقیقت رکھنی پڑی- ان کے مطابق فرح سے ان کی شادی کو پانچ
سال ہو چکے ہیں اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات بتانے سے اجتناب برتتے ہوئے
کہا کہ کچھ مشکل حالات میں انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ فرح سے شادی کر لی
مگر اس بات کے حوالے سے ان کا یہ کہنا ہے کہ ان کی دونوں بیویوں میں بے
مثال محبت ہے اور وہ نہ صرف ایک دوسرے سے ملتی ہیں بلکہ ان میں بہت اچھی
دوستی بھی ہے دونوں بیویاں ایک ساتھ گـھومنے جاتی ہیں اور ایک اچھی قابل
رشک زندگی گزار رہی ہیں-
|