حال ہی میں رابعہ انعم نے آغاز کیا اپنے نئے یوٹیوب چینل کا۔۔۔جس میں انہوں
نے ظفر عباس کا انٹرویو لیا پہلے شو میں اور دوسرا شو انہوں نے مولانا طارق
جمیل کے ساتھ اینکرز کی طرف سے کی جانے والی زیادتی کو لے کر کیا۔۔۔انہوں
نے مہمان فیروز خان کو بنایا جو کچھ دن قبل ہی اپنے شوبز چھوڑنے کا اعلان
کر چکے ہیں ۔۔اور ان کا اور مولانا طارق جمیل کا بہت خاص ایک تعلق بنا ہوا
تھا ۔۔۔
فیروز خان نے پرومو میں بہت واضح الفاظ میں کہا کہ حامد میر کو شرم آنی
چاہئے کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل جیسی ہستی کو معافی مانگنے کے لئے
کہا۔۔۔فیروز نے رابعہ انعم سے پوچھا کہ آخر مولانا نے غلط کیا کہا
ہے۔۔۔انہوں نے یہی کہا نا کہ ہم لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔تو ہاں یہ سچ ہے کہ
ہم جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔میں بولتا ہوں جھوٹ۔۔۔مولانا نے کہا کہ ہم بے حیائی
پھیلاتے ہیں تو ہاں میں پھیلاتا ہوں بے حیائی۔۔۔مولانا نے کہا کہ ہم دھوکہ
دیتے ہیں۔۔۔ہاں میں دیتا ہوں دھوکہ۔۔۔ہم میں سے کامل کون ہے۔۔۔یہ جو حامد
میر اور دوسرے اینکر بیٹھے سوال کر رہے تھے کیا ان میں سے کبھی کسی نے جھوٹ
نہیں بولا، دھوکہ نہیں دیا۔۔۔جس کا جو دل چاہتا ہے منہ میں آتا ہے بول دیتا
ہے۔۔۔ہم فنکار ہیں لوگ ہمیں بیٹھے بیٹھے گالیاں دے دیتے ہیں۔۔۔کوئی ان سے
سوال پوچھنے والا نہیں ہے۔۔۔
|