گیم شو

افطار کے بعد ٹی وی دیکھنے کا اتفاق ہوا تو ایک مشہور چینل پے گیم شو چل رہا تھا ہر سال ہی رمضانوں میں یہ گیم شو خوب زور و شور سے چلتا تھا ۔آج جب گیم شو دیکھا تودل کو تھوڑی راحت ہوئی یہ دیکھ کر کے وہاں آج مہمانوں کی کرسیاں خالی تھی اور بنا مہمانوں کے پروگرام جاری تھا ۔تھوڑا سکون محسوس ہوا یہ دیکھ کر کیونکہ ہر سال رمضان میں یہ دیکھ کر بہت دل دکھتا تھا کہ آخر مسلمان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کے اپنا روزہ خراب کر رہے ہیں گیم شو کی خاطر جب میں دیکھتی تھی کہ عورتیں مختلف گیمز میں حصہ لے رہی ہیں ان کے ساتھ ان کے شوہر باپ یا بھائی یا بیٹے بھی موجود ہیں اور سب مگن ہیں اس بات میں کہ ان کو گفٹ مل جائیں کوئی بائیک جیت لے تو کوئی گاڑی۔ عورتیں اس گیم میں کھانے کا مقابلہ کر رہی ہیں اور جس میں ان کے منہ پر پورا کیک ملا جا رہا ہے کبھی تو یہ دیکھنے کو بھی ملا کے ایک پیالے میں دہی رکھا ہے سامنے اس دہی کے اندر آلوبخارے ہیں اور منہ کے ذریعے دہی میں سے وہ البخارے اٹھائے جا رہے ہیں ۔دل خون کے آنسو روتا تھا یہ دیکھ کر کہ کیا ہوگیا ہے مسلمان معاشرے کو رمضان کا احترام کہاں گیا روزہ کھولتےہی یہ لوگ کس طرح سے ہلہ گلہ کر رہے ہیں بے پردگی کے ساتھ تمام مسلمان لوگ جو اس وقت عبادت میں مشغول ہونے چاہیے تھے وہ گیم شو میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔تھوڑی سی چیزوں کی خاطر یہ بھول رہے ہیں کہ یہ کونسا مہینہ ہےاور اس کا احترام کیسے کرنا ہے ۔میں یہ سوچتی تھی کہ کاش ان لوگوں کو عقل آ جائے اور یہ گھر بیٹھ جائیں اس طرح کے شو میں رمضان کے مہینے میں کم ازکم نہ آئیں۔ کیوں اللہ کو ناراض کر رہے ہیں یہ لوگ ۔

اور پھر اس سال جب دیکھا کہ گیم شو تو جاری ہے مگر مہمان نہیں ہیں تو شکر کیا اللہ کا کہ گناہ سے بچ گئے اس سال تو ۔کرونا کی وجہ سے اللہ نے سب کو گھر بٹھا دیا ہے کاش کہ ایسا ہو جائے کہ سب عقل کرلیں کہ ہم کون سی قوم ہیں کس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں ہماری اقدار اور روایات کیا ہیں مسلمان ہونے کے ناطے ۔وہ سب بھول کر ہم ایک نئی راہ پہ چل پڑے ہیں ۔لیکن کیا کریں کہ معاشرہ اب اس چیز کو برا سمجھ ہی نہیں رہا اور مجھے یقین ہے کہ اگلے سال جب سب صحیح ہوگا تو دوبارہ سے یہ گیم شو بھی ویسے ہی جاری ہوں گے جیسے کے پچھلے سالوں میں تھے ۔عورتیں پروگرام کے میزبان کے ساتھ بائیک پہ بیٹھی ہوں گی پیچھے اور خوشی منا رہی ہوں گی کہ انہوں نے بائیک جیت لی ہے اپنے شوہر کے لئے ۔اور شوہر بھی دور کھڑے تالیاں بجا رہے ہوں گے بیگم کی اس کامیابی پر ۔
 

Sabina Rashid
About the Author: Sabina Rashid Read More Articles by Sabina Rashid: 13 Articles with 15422 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.