ایک ہندوستانی خاتون کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب انہوں نے اپنے جوان بیٹے
بازار سے سودا سلف لینے بھیجا اور وہ واپسی پر ماں کے لیے ایک بہو لے آیا-
جی ہاں یہ دلچسپ واقعہ بھارت کے شہر غازی آباد کی رہائشی خاتون جن کی شناخت
ظاہر نہیں کی گئی کے ساتھ پیش آیا- خاتون نے اپنے بیٹے بازار سے سامان لینے
کے لیے بھیجا لیکن وہ واپسی پر اپنے ساتھ ایک اجنبی خاتون کو بھی لے آیا جس
کے بارے میں نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ اس کی بیوی ہے-
آبدیدہ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ صدمہ ان کے لیے بہت بڑا ہے اور وہ اس رشتے
کو قبول کرنے سے قاصر ہیں-
خاتون نے کہا “ میں نے اپنے بیٹے کو بازار سے گھر کا سامان لینے کے لیے
بھیجا اور وہ واپسی پر اپنی بیوی کو ساتھ لے آیا- میں اس شادی کو قبول کرنے
کے لیے تیار نہیں ہوں“-
جہاں تک نوبیاہتا جوڑے کی بات ہے توانہوں نے بظاہر چند ماہ قبل ہی خفیہ طور
پر شادی کی تھی اور دلہن دہلی میں کرائے کے ایک اپارٹمنٹ میں تنہا رہ رہی
تھی۔ دولہا نے اپنی والدہ کو شادی کے بارے میں بتانے کا ارادہ کیا تھا لیکن
کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا- نئی نویلی
دلہن ساویتا کو دہلی میں کرائے کی رہائش خالی کرنے کو کہا گیا تھا، لہٰذا
نوجوان کو اپنی بیوی کو اپنی ماں کے پاس گھر لانا پڑا جہاں وہ خود بھی رہتا
تھا۔
|