میں نے پھر شادی نا کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔دو ستارے جو ایک ساتھ چمکے لیکن محبت ان کی زندگی میں شامل نہیں

image


شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو نا صرف اپنے زمانے کے خوبصورت اور کامیاب نام ہیں بلکہ انہیں شہرت کی بلندیاں بھی حاصل ہوئیں۔۔۔لیکن محبت کے معاملے میں ان کو نہ تو کامیابی ملی اور نہ ہی وفا۔۔۔اس لئے وہ آج تنہا ہیں۔۔۔

ایاز نائیک
ایاز نائیک ان چند ستاروں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں ہی میڈیا میں قدم رکھ دیا۔۔۔وہ صرف گیارہ سال کے تھے جب راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کے ساتھ ڈرامہ میں آئے۔۔اس کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم پر توجہ دی۔۔۔کیونکہ ایاز نائیک اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے اس لئے ان پر تعلیم کا کافی پریشر تھا۔۔۔ٹین ایج میں انہوں نے فلمی دنیا سے قدم رکھا اور پھر فلم انڈسٹری میں نام بنایا۔۔۔لیکن پھر اپنے کیرئیر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو بھی خیر آباد کہہ دیا۔۔۔اور گورنمنٹ سروسز میں آگئے۔۔۔ساتھ ہی ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔۔۔اور کامیاب پراجیکٹس کرنے لگے۔۔۔ایک ڈرامہ دستک تھا جسے حسینہ معین نے تحریر کیا تھا اور اس میں ان کے ساتھ یاسر اختر کی بہن شازیہ اختر تھیں۔۔۔ایاز نائیک اور شازیہ اختر کے درمیان محبتیں بڑھیں اور دونوں نے شادی بھی کرلی۔۔۔لیکن پھر کچھ وجوہات ہوئیں اور یہ شادی ختم ہوگئی۔۔۔ایاز نائیک اور شازیہ اختر نے اس رشتہ کے ختم ہونے کے بعد پھر کبھی کسی کے ساتھ گھر نہیں بسایا۔۔۔ایاز نائیک نے شاید اس محبت کو زندگی کی آخری محبت ہی جانا۔۔۔وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے لیکن انہوں نے زندگی میں تنہائی کو اپنا ساتھی بنا لیا۔۔۔
 

image


فیصل رحمان
فیصل رحمان اپنے دور کے ایک خوبصورت اور کامیاب ترین فلم ایکٹر رہے۔۔۔وہ اور ایاز نائیک ایک ساتھ ہی آئے زیادہ تر۔۔۔انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور ایاز نائیک کے ساتھ ہی پہلی فلم کی جس کانام تھا ’’نہیں ابھی نہیں‘‘ ۔۔۔یہ کامیاب ترین فلم تھی اور اس وقت فیصل رحمان کی عمر تھی صرف چودہ برس۔۔۔فیصل رحمان نے اپنی اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں میں بہت جلدی گھر کرلیا۔۔۔لیکن ان کی کو اسٹار بابرہ شریف نے انہیں سمجھایا تھا کہ تم کبھی پنجابی فلموں میں مت جانا۔۔۔ان کو بھی یہی لگتا تھا کہ ایک امیج جو بنا ہوا ہے کہیں خراب نا ہوجائے۔۔۔وہ پنجابی فلموں کے عروج پر کینیڈا چلے گئے۔۔۔انہوں نے انڈسٹری کی کئی خواتین کے ساتھ اپنی زندگی کو جوڑا ضرور لیکن زندگی کا ساتھی نا بنا پائے۔۔۔وہ باون سال کی عمر میں بھی تنہا ہیں اور شادی اور وفا دونوں ہی ان کی زندگی میں شامل نہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: