شادی دو لوگوں کا ایک دوسرے پر اعتماد، ایک دوسرے کی خوشی اور ایک دوسرے کا
زندگی بھر ساتھ نبھانے کا ایک عہد ہے۔۔۔لیکن اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں کو
موضوع بحث بنا کر ہم زندگی کی سب سے بڑی خوشی کو کھو دیتے ہیں۔۔وہ خواتین
جو نوکری کرتی ہیں اور اگر ان کے شوہر کی نوکری چلی جائے تو ایک عجیب کشمکش
کا شکار ہو جاتی ہیں۔۔۔ان کے دماغ میں ایک ہی بات گونجنے لگتی ہے۔۔۔میں
نوکری بھی کروں گھر بھی سنبھالوں، بچے بھی پالوں تو شادی کیوں کی تھی۔۔۔یہ
سوال اٹھانے سے پہلے آپ کو سب سے پہلے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا یہ شادی محض
ایک سودا تھی۔۔۔کیا اس میں پیار، محبت، قربانی کا کوئی جذبہ شامل
نہیں۔۔۔یاد رکھئے گھر میں بیٹھے بیروزگار شوہر کے ساتھ آپ نوکری پیشہ
خواتین کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے
اپنی محنت کا رونا ہر وقت نہ روئیں
کچھ خواتین بارہا شوہر کے سامنے یہ گردان کرتی ہیں کہ میں تھک جاتی
ہوں۔۔۔بہت زیادہ کام ہے سر پر۔۔۔آفس میں بھی کام ہی کام۔۔۔میرے علاوہ تو
آفس چلتا ہی نہیں۔۔۔پھر گھر کے کام کرتے ہوئے چڑنا یا منہ بنانا۔۔۔یہ ساری
باتیں شوہر بھلے ظاہر نا کرے لیکن انہیں نوٹ ضرور کرتا ہے۔۔۔اس لئے اس بات
کا خیال رکھیں کہ اپنی تھکن کا رونا ہر وقت نا روئیں۔۔۔
|