لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران اگر آپ بھی عید کی خریداری کے لیے مارکیٹ جانا چاہ رہے ہیں تو یہ ضرور پڑھ لیں

image


گزشتہ ہفتے حکومت کے اعلان کے بعد لاک ڈاون میں نرمی دیکھنے میں آئی اور کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی دکانیں بھی کھلنے کی اجازت مل گئی- اب جب کہ عید الفطر قریب ہے اور دو مہینے کے شدید لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو عید کی تیاری کا یہ نادر موقع ملا ہے اس وجہ سے پوری قوم صبح آٹھ بجے سے ہی سڑکوں پر نظر آ رہی ہے جس کے سبب بازاروں میں رش دیکھنے میں آیا-

اگرچہ ان حالات میں خریداری کے لیے آنے والوں اور دکانیں کھولنے والے دکانداروں نے پہلے ہی مکمل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں مگر اس کے باوجود نہ تو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جا رہا ہے اور نہ ہی ماسک وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے- اس کے علاوہ بچوں کو بھی شاپنگ کے لیے لے جانے پر پابندی کے باعث بچوں کے کپڑے اور جوتے لینا والدین کے لیے مزيد دشوار ہو گیا ہے- اس موقع پر تجربات کی روشنی میں کچھ گزارشات مرتب کی گئی ہیں-

1: خریداری کی لسٹ بنا لیں
گھر سے نکلنے سے قبل آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ آپ نے کیا خریدنا ہے ماضی کی طرح اب عید کی خریداری کوئی تفریح یا گھومنے پھرنے کا موقع نہیں ہے بلکہ مجبوراً ملنے والا ایک موقع ہے- بازاروں میں شدید رش اور کرونا وائرس کے خدشے سے بچنے کے لیے کوشش کریں کہ کم سے کم وقت مارکیٹ میں گزاریں اس لیے جو خریداری کرنی ہے اس کی لسٹ بنا لیں-
 

image


2: لسٹ کو مختصر اور محدود رکھیں
لسٹ میں صرف ان اشیا کو شامل کریں جو کہ ناگزیر ہیں کیوں کہ ونڈو شاپنگ یا پھر فالتو اشیا کی خیرداری ان حالات میں نہ صرف وقت کا ضياع ہو سکتا ہے بلکہ اس کے سبب پیسے کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے-

3: صبح جلدی گھر سے نکلیں
خریداری کو سکون سے کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ چونکہ حکومت نے سحری کے بعد سے دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے اس لیے خریداری کے لیے جلدی گھر سے نکلیں تاکہ آپ کا سامنا کم سے کم رش سے ہو اور آپ سکون سے خریداری کر سکیں-

4: ریڈی میڈ اشیا کی خریداری کریں
اب جب کہ رمضان کا اختتام ہونے والا ہے تو یہ وقت اس بات کا نہیں ہے کہ آپ پہلے کپڑا خریدیں اس کے بعد اس کی ڈيزائنگ کریں اور اس کو سلائی کے لیے درزی کو دیں- وقت کے مختصر ہونے کے سبب اور درزیوں کے پاس ایک دم سے بہت رش ہونے کے سبب اس بات کا بہت امکان ہے کہ آپ کا پیسہ اور جوڑا دونوں ہی برباد ہو جائيں لہٰذا ریڈی میڈی ملبوسات آپ کے بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں-
 

image


5: بچوں کے کپڑے اور جوتے
ایس او پیز کے مطابق آپ بچوں کو خریداری کے لیے اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے ہیں اس وجہ سے ان حالات میں بچوں کے کپڑوں کے ناپ میں کئی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں- اس وجہ سے خریداری کے لیے لسٹ بناتے ہوئے ہی بچوں کے پیروں کا ناپ یا ایک کاغذ پر ان کے پیر کا نقش بنا کر ناپ کے طور پر اپنے پاس محفوظ کر لیں اور اسی طرح کپڑوں کے ناپ کو بھی نوٹ کر کے اپنے پاس رکھ لیں تاکہ ایک ہی بار خریداری کریں بار بار جانے سے بچ جائيں-

YOU MAY ALSO LIKE: