|
|
انڈسٹری میں ایسے کئی فنکار ہیں جو آج اس مقام پر پہنچنے سے پہلے ایک عرصے
تک پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی جھڑکیاں کھاتے رہے لیکن انہیں کام نہیں ملتا
تھا۔۔۔یہ وہ ستارے ہیں جو آج شہرت کے آسمان پر چمک رہے ہیں اور انہیں چھونا
بھی آسان نہیں لیکن ایک دور تھا جب انہیں سوائے انکار اور دھتکار کے کچھ
نہیں ملتا تھا۔۔۔ |
|
سجل علی |
سجل علی ایک انتہائی متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور والد کی دوسری
شادی کے بعد سے اپنی والدہ کا ساتھ نبھانے کی خاطر ایک مال میں نوکری کرتی
تھیں جہاں وہ ایک برانڈ کی تشہیر کا کام کرتی تھیں۔۔۔لیکن پھر بھی وہ چاہتی
تھیں کہ انہیں میڈیا میں کام مل جائے۔۔۔اس مقصد کے لئے وہ آڈیشنز دیتی رہتی
تھیں اور کئی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز انہیں کہتے تھے کہ تمہاری آواز شیریں
نہیں ہے اور مردانہ ہے۔۔۔بیٹھی ہوئی ہے۔۔۔انہیں دھتکار ملتی تھی۔۔۔وہ ساحر
لودھی کے شو میں بھی آڈینس کی طرح جاتی تھیں اور پھر انہیں ڈرامہ کا چانس
مل گیا۔۔۔آج وہی ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز منتیں کرتے ہیں کہ میرے ڈرامے میں
کام کرلو۔۔۔ |
|
|
فیروز خان |
فیروز خان ایک وی جے کے طور پر آئے اور پھر جب انہوں نے اداکاری کا فیصلہ
کیا تو خلیل الرحمن قمر نے انہیں شدید طریقے سے دھتکار دیا۔۔۔وہ خلیل صاحب
کو پسند کرتے تھے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن خلیل الرحمن قمر نے
کہا کہ یاد رکھنا تم کبھی بھی اداکار نہیں بن پاؤ گے۔۔۔یہ بات فیروز خان کے
دل پر اٹک گئی اور انہوں نے خود کو منوایا۔۔۔ |
|
|
علی رحمان خان |
اداکار علی رحمان خان آج کئی لوگوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں ، انہوں نے اپنے
ڈرامہ ’’خاص‘‘ میں ایک ایسا کردار ادا کیا کہ لوگ ان کی اداکاری کے دیوانے
ہوگئے۔۔۔اس کے علاوہ بھی وہ بہت ڈراموں اور جانا فلم میں خود کو منوا چکے
ہیں اور انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔۔۔لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے
بتایا کہ وہ اتنی بار مسترد ہوئے ہیں کہ وہ اس کے عادی ہوچکے تھے۔۔۔انہوں
نے ایک بار فریحہ الطاف سے ملاقات کی تو فریحہ نے بھی ٹال دیا اپنے اسسٹنٹ
کا نمبر دے کر، دیپک پروانی نے تو انہیں اپنی شوٹ پر صرف انتظار کروایا اور
مجبوراً وہ آگئے۔۔۔علی رحمان خان کا کہنا ہے کہ بس لگتا تھا کہ اچھی
اداکاری کر سکتا ہوں تو تھیٹر میں کام کیا اور پھر مجھے آگے بڑھنے کا چانس
مل ہی گیا۔ |
|