میری بھابھی تو لاکھوں میں ایک ہیں۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بھابھیاں

image


دیور ہو یا نند ۔۔۔ان دونوں کے لئے ہی بھابھی سے جڑ جاتی ہیں کئی توقعات۔۔۔محبت اور پیار سے جڑ جاتی ہے اس رشتہ کی ہر گھڑی۔۔۔اور خوب بنتی ہے اگر دونوں کی جوڑی میں ہو ایکا۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسی کئی بھابھیاں ہیں جو اپنے دیور یا نند کی ایسی پکی دوست ہیں کہ لوگوں کو شک تک نہیں ہوتا کہ ان کا رشتہ سسرالی ہے۔۔۔

ندا یاسر اور دانش نواز
ندا یاسر جتنی مزے مزے کی باتیں اپنے مارننگ شو میں کرتی ہیں اتنی ہی چٹپٹی باتیں ان کی ہوتی ہیں اپنے دیور دانش نواز کے ساتھ۔۔۔کیونکہ دانش کی خود بھی طبعیت ہے کافی مزاحیہ اس لئے دونوں دیور بھابھی میں خوب جمتی ہے۔۔۔ندا یاسر نے اپنے شوہر اور دیور کے ساتھ مل کر ڈرامہ بھی بنایا تھا ’’نادانیاں‘‘ جس میں ان کی اپنے دیور کے ساتھ ہونے والی مزیدار دوستی اور کھٹ پٹ کو بہت پذیرائی بھی ملی اور یہ دونوں جب ساتھ ہوتے ہیں تو کئی راز کی باتیں بھی پتہ چل جاتی ہیں انڈسٹری کی اور ساتھ ساتھ خاندان کی بھی۔۔۔

image


عدنان رضا میر کی بھابھی سجل احد
سجل علی کی کچھ عرصہ قبل ہی آصف رضامیر کے بڑے بیٹے احد سے شادی ہوئی ہے اور کیونکہ اس گھر میں دو بیٹے ہی تھے اس لئے عدنان رضا میر کو بھابھی کی صورت میں ایک بہترین دوست بھی مل گئی ہیں۔۔۔بڑے بھائی تو پیار کرتے ہی تھے اب پیار کرنے کے لئے سجل علی بھی آگئی ہیں۔۔۔انسٹا پر عدنان نے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ شادی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں ہی ان کے گال کھینچ رہے تھے اور ساتھ ہی لکھا کہ ایک کیا کم تھا کھینچنے کے لئے کہ دوسرا بھی آگیا۔۔۔یہ محبت اور پیار اس جوڑی میں سدا قائم رہے۔۔۔

image


جانان اور یاسرہ رضوی
جانان کے بھائی کے ساتھ جب یاسرہ رضوی کے ساتھ شادی ہوئی تو سب ہی حیرا ن رہ گئے۔۔۔عمر کا فرق تھا دونوں میاں بیوی میں لیکن ایک مزیدار بات یہ تھی کہ نند بے تحاشا خوش تھی۔۔۔اور یہ دونوں نند بھابھی مل کر ایک بہت ہی پیاری جوڑی بنتے ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں یاسرہ نے پچھلے دنوں کہا کہ کوئی میری نند کے بارے میں اگر جاننا چاہتا ہے تو میں بس اپنی نند کے لئے ہر وقت دعا کرتی ہوں کہ اﷲ میری نند کو لمبی عمر دے۔۔۔دونوں کی جوڑی مثالی ہے اور ایک دوسرے کی بہترین سہیلیاں ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: