شوبز کی اس چمکتی دنیا میں پیار ، دل لگی اور محبت جیسے جذبات اکثر بہار کی
طرح آتے ہیں اور کچھ کی زندگی میں سدا رہتے ہیں اور کچھ کی زندگی میں خزاں
بن کر چلے جاتے ہیں۔۔۔پاکستانی انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے محبت
تو کی لیکن انہیں محبت کی کامیابی دیکھنا نصیب نہیں ہوئی۔۔۔اور یہ رشتہ ٹوٹ
گیا۔۔۔
صبا قمر
اداکارہ صبا قمر نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے
ایک بوجھ سے بھرے ہوئے رشتے کو آٹھ سال چلایا۔۔۔اور اپنی زندگی کے قیمتی
آٹھ سال اس عہد کو دیئے جو انہوں نے اس وقت کیا جب انہیں یقین تھا کہ یہ
محبت ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔۔۔لیکن اس محبت کے بوجھ کو دھوتے دھوتے جب
آٹھ سال ہوگئے تو اس شخص نے شادی کسی اور سے کرلی اور شادی کے بعد بھی چاہا
کہ میں اس کی زندگی میں یوں ہی رہوں۔۔۔تو انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا
ہے اور اب ایسی غلطی کبھی نہیں ہوگی۔۔۔صبا قمر کی یہ محبت شوبز ستاروں میں
سے ہی کسی کے ساتھ رہی ہے تو اس کا اندازہ لگانا مشکل تو نہیں لیکن سچ تو
یہ ہے کہ اتنی بہترین اداکارہ اور انسان کو زندگی میں شامل نا کرنا درحقیقت
اس کا نقصان ہے جو زندگی سے چلا گیا۔۔۔
|