انہوں نے اپنے نکاح کو آخر تک چھپائے رکھا۔۔۔شوبز ستارے جن کی دوسری بار بھی طلاق ہوگئی

image


شوبز انڈسٹری کی اس چکا چوند میں کئی ستارے اپنی زندگی کی ناکامیوں اور کامیابیوں پر کبھی پردہ ڈالتے نظر آتے ہیں اور کبھی ان کی تشہیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔۔۔دونوں صورتوں میں ان کا انجام شہرت ہی ہے۔۔۔لیکن کچھ سچائیاں ایسی ہیں جن پر سے وقت اور حالات پردہ اٹھا دیتے ہیں اور تکلیف دہ سچ سامنے آہی جاتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں کچھ ایسے نام ہیں جنہوں نے دوسری شادی کی ایک لمبے وقفہ کے بعد لیکن وہ بھی ناکام ہوگئی۔۔۔

فرح سعدیہ
حال ہی میں بزنس مین توقیر احمد جو کہ ایک شیف بھی ہیں انہوں نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ فرح سعدیہ کے دوسرے شوہر رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے۔۔۔یہ خبر فرح سعدیہ کے فینز کے لئے ایک شاک تھا کیونکہ انہیں نہ تو اس شادی کا علم تھا نا ہی فرح نے اس کا اقرار کیا تھا۔۔۔لیکن توقیر احمد نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کردیں اور پوری کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ملاقات 2012 میں ہوئی تھی فرح سے انہی کے شو میں۔۔۔بعد میں جب ہمیں پتہ چلا کہ ہم ایک ہی علاقے کے ہیں تو دوستی بڑھ گئی۔۔۔میری بیوی اور بچے امریکہ میں ہوتے تھے اور میں چھے ماہ پاکستان میں چھے ماہ ان کے پاس ہوتا تھا۔۔۔یہ بات میں نے فرح سعدیہ کو شروع میں ہی بتادی۔۔۔میں نے کچھ بھی نہیں چھپایا لیکن فرح نے اپنے نکاح اور اس رشتہ کو ہمیشہ چھپایا۔۔۔حتی کے ان کی ایک بہن کو تو اس کا علم بھی نہیں تھا جبکہ نکاح میں ان کے بھائی اور والد بھی شامل تھے۔۔۔فرح سعدیہ کے بچے بھی مجھے اپنے سگے باپ کی طرح ہی مانتے تھے اور ان بچوں کا اصلی باپ تو ان سے ملنے تک نہیں آتا تھا۔۔۔کچھ وجوہات کی وجہ سے ان کے اختلافات بڑھنے لگے اور علیحدگی ہوگئی۔۔۔فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی زیادہ عرصہ چل نا پائی ۔۔۔

image


انجمن
اداکارہ انجمن نے فلمی دنیا کے لئے ایک عرصہ تک کام کیا اور اسکرین پر راج کیا۔۔۔ان کی جوڑی سلطان راہی مرحوم کے ساتھ بہت زیادہ پسند کی گئی اور سلطان راہی کے ساتھ یہ بات بھی جوڑی گئی کہ وہ بھی ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔۔۔لیکن کیونکہا س بات کی کہیں سے تصدی نہیں ہوئی اس لئے اس کی سچائی کے بارے میں کہا نہیں جاسکتا۔۔۔انجمن نے انہی دنوں پہلی شادی کی اور ان کے تین بچے ہوئے۔۔۔وہ برطانیہ چلی گئیں۔۔۔پھر خبر یہ آئی کہ ان کے شوہر اور ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔۔۔لیکن جب ان کے پہلے شوہر کو گولی مار دی گئی کراچی میں تو انجمن نے روتے ہوئے کہا کہ میری صرف ایک طلاق ہوئی تھی اور ہم نے رجوع کرلیا تھا۔۔۔پاکستان نے مجھ سے میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ چھین لیا۔۔۔لیکن پھر کچھ سالوں بعد خبر آئی کہ انہوں نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے دو کنال گھر، دو کڑوڑ اور نا جانے کتنی مالیت کا سونا لے کر شادی کرلی۔۔۔اور اب لکی علی نے کچھ عرصہ پہلے تصدیق کی کہ ان کی اور انجمن کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: