گداگری اور اسلام

 مذہب اسلام ایک دوسرے کی مدد کا حکم دیتا ہے اگردیکھاجائے توہمارامعاشرہ کوروناکے جس خوف سے گزررہاہے اس میں لوگوں نے ایک دوسرے کی مددبھی کی ہے مگرکچھ ایسے بے حس لوگ بھی گھوم رہے ہیں جن کے ہاتھ پیرسلامت ہونے کے باوجود بھیک مانگتے ہیں اسلام میں ایسے گداگروں اور ٹھگ بازوں کیلئے سخت وعیدیں فرمائی گئی ہے مختصراً یہ کہ گداگری سے اجتماعی اور انفرادی برائیاں جنم لیتی ہیں جس میں بے حس ہونا،غیرت سے ہاتھ دھو بیٹھنا اور جب بھیک نہ ملے تو چوری کرناویسے پیشہ وربھکاری ہو یا مجبوری نے بھکاری بنایا ہو ہیں تو معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے اب بھکاری کم پیشہ وربھکاری زیادہ نظرآتے ہیں جن کی وجہ سے ایک تولوگ مددکرناکم کررہے ہیں دوسراایسے لوگ بے حس لوگ ضرورت مندوں کے حق پرڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ شہرکی تپتی ہوئی سڑکوں پرمختلف چوراہوں پرخاص طورپرٹریفک سگنل کے آس پاس زندگی کے مارے ہوئے لوگ گاڑیوں کے شیشے کھٹکھٹاتے موٹرسائیکل سواروں کے جذبہ رحم کا امتحان لیتے ہوئے دن بھرطلوع سے غروب اور پھررات ڈھلنے تک ایک قابل توجہ مشقت میں مصروف رہتے ہیں زندگی کچھ لوگوں کیلئے کتنی حسین اور کچھ کیلئے کتنی دردناک ہوتی ہے جو ہرلطف زندگی سے محروم رہتے ہیں یہ مناظراسی محرومی کی عکاسی کرتے ہیں ہمارے ہاں ایک عرصہ سے یہ بحث چل رہی ہے کہ گداگروں کیلئے عافیت گھربنانے چاہیں تاکہ ایک طرف تو یہ لوگ دیکھنے والوں کیلئے اور خاص طور پر غیرملکیوں کی نظرمیں ہماری معاشرتی زندگی کا کوئی اچھاعکس پیدانہیں کرتے جس وجہ سے ہماراملک پوری دنیامیں گندی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے عمرانیات کے ماہرین کاکہنا ہے کہ انسان ازل سے دوسرے انسان کا محتاج رہا ہے کسی کے پاس اناج ہے توکسی کے پاس تن ڈھانپنے کیلئے کپڑاکسی کے پاس سرچھپانے کیلئے چھت ہے تو کسی کے پاس جوتا تک نہیں مگرانسان نے ہمیشہ سے ہی محنت کے بل بوتے پراپنی زندگی میں ان ضروریات کو حاصل کرنا اپنا شعاربنایا اوریہی وہ عمل تھا جس کے بل بوتے پرآج دنیا کے ہرتمدنی معاشرے میں انسان عزت اور وقار کی زندگی گزاررہے ہیں اس کے ساتھ یہ حقیقت بھی قابل غور ہے کہ وہ لوگ جنہیں خدانے ان تمام صلاحیتوں سے نوازا ہے جن کی مدد سے وہ اپنی روزی پیداکرسکتا ہے زندگی اس بھاگ دوڑ میں اپنا کردارباآسانی اداکررہے ہیں مگروہ لوگ جن کے پاس ان میں سے کسی ایک یابہت سی صلاحیتوں کی کمی ہے تو وہ اپنا گزارا کیسے کرے گا ان کے پیٹ کی دوزخ کون بھرے گا۔کچھ گروہ آج کل ضرورت منداوربھکاری بن کربھیک مانگنے جاتے ہیں اورگھرکی جانچ پڑتال کرکے اپنے گروہ کے لوگوں کوبلاکرگھرکاصفایہ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے آج کل لوگ کسی کواپنے گھرپانی پلانے کیلئے بھی ڈرتے ہیں ۔علوم عمرانیات کے ماہرین نے گداگری کو ایک سماجی رویہ قراردیتے ہیں جس کے تحت معاشرے کا محروم طبقہ اپنی بنیادی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے دوسروں کی امدادکا محتاج ہوجاتا ہے اورامیراوردولت مندلوگوں سے براہ راست رقم اوراشیاء خوردونوش کامطالبہ شروع کردیتا ہے۔ کسی بھی فلاحی ریاست میں ذمہ داری بہرحال ریاست کی ہے مگرکاش!کبھی وہ ریاست قائم ہوجائے اس حوالے سے اہم پہلو یہ ہے اس ریلے میں زیادہ ترتعداد ان لوگوں کی ہے جن کو ہم پیشہ ور بھکاری کہتے ہیں مگرسوچنے کی بات یہ ہے کہ ان دونوں میں فرق کون دیکھے گا اور معاشرے کو اس گداگری کی لعنت سے کون نجات دلائے گا۔ اگرپیشہ وربھکاری بھی ہے توکیا اس کی ضروریات نہیں؟کیا اس کے بچے نہیں؟کیا یہ ملک ان کا نہیں؟کیا اسلام کے مطابق وہ ہمارے بھائی نہیں؟کتنے سوال دل میں آتے آتے رک جاتے ہیں جب ایک مڈل کلاس آدمی ان کی ضروریات کے آگے چھوٹاپڑجاتا ہے بس وہ کسی مسیحا کی آس لیے بیٹھے ہیں کہ انکے بچوں کا مستقبل کیسا ہوگا اﷲ پاک ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے بہرحال جو بھی ہو حضورپاک کی حدیث مبارکہ ہے کسی سے سوال کرنے کی بجائے محنت کرکے کھانا افضل ہے مگر آج کے دور میں ایسے ایسے گداگردیکھنے کو ملتے ہیں کہ صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مردحضرات میں اب عزت نفس نام کی شایدکوئی چیز نہیں رہی کہ وہ خواجہ سراء بن کربھیک مانگنا شروع کردیتے ہیں چنددن پہلے کی بات ہے میں ایک دوست کے ساتھ جارہاتھا مجھے اس نے بتایا وہ سگنل پرایک ہیجڑا دکھائی دے رہا ہے میں نے کہا جی تومجھے کہا وہ اصل میں مرد ہے میں حیران رہ گیا اس نے ایسا میک اپ کیا ہوا تھا کہ پتہ بھی نہیں چل رہا تھا تو میں نے کہا آپ کو کیسے پتا تواس نے مجھے بتایا میرے محلے کارہائشی ہے تومیں نے اپنے دوست سے سوال کیا کہہ وہ محنت مزدوری کیوں نہیں کرتا تواس نے کہا اس کے 6بچے ہیں اورکوئی بھی مزدوری کریں 15000سے 20000تک مہینہ کماسکتے ہیں جس میں بچوں کی خوراک دودھ فیس وغیرہ ،گھرکا راشن،مکان کا کرایہ اوربجلی کابل جیسے اخراجات پورے نہیں ہوتے میں نے سوچا ویسے توہمارے معاشرے میں کئی امیرلوگ ہیں اگریہی لوگ چپکے سے ان لوگوں کی مددکریں اورحکومت وقت بھی ان کا سہارابنے توبھکاری یقیناً کم ہونگے میں نے کچھ کھوج کی جس کا مجھے سن کرحیرانی ہوئی کیونکہ یہ جولوگ بھکاری بنے ہوتے ہیں اصل میں انکے پیچھے ٹھیکیدار نما لوگ ہوتے ہیں جو پہلے تو انکو قرض یا نشہ میں مبتلا کرکے ان کو پیسے کا لالچ دیتے ہیں پھر پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے بھکاری بنا کر بٹھا دیتے ہیں اور محنت کی بات کی جائے تو حضور پاک نے خود ایک صحابی کو رسی اورکلہاڑی دے کر حلال کمانے کا حکم دیاجیسا کہ اوپربتایا گیا ہے کہ یقیناًہمارا مذہب اسلام ایک دوسرے کی مدد کا حکم دیتا ہے مگر ایسے گداگروں اور ٹھگ بازوں کیلئے سخت وعیدیں فرمائی ہے۔گداگری کے اس ناسورکوہم کالم نگاراورصحافی حضرات باربارنشاندہی کرتے ہیں اوریقنیناً پولیس بھی اپنارول اداکرتی ہے مگرمجال یہ پروفیشنل بھکاری کم ہوتے نظرآئیں ایک دن گزرنے کے بعداگلے دن بھکاری گزرے دن سے زیادہ نظرآتے ہیں ۔حکومت وقت کو چاہیے کہ مستحقین کو وظیفہ دیں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کروائی کریں تاکہ اس برائی سے ہمارا ملک پاک ہوسکے حکومت نے کئی بارگداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے مگرمیں یہ کہنا چاہتا ہوں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن ضرورہومگرغربت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ضروری ہے۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 196406 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.