مجھے محبت ہوجاتی ہے میری عمر ہے۔۔۔اداکارہ ندا ممتاز کی بھتیجی صدف کنول کی زندگی کے کئی رنگ

image


محبت کرنا ہرگز بری بات نہیں لیکن اپنی محبت کی خاطر کسی اور کی زندگی کو سوال بنا دینا ضرور ایک انتہائی سنگین عمل ہے۔۔۔حال ہی میں شہروز سبزواری کی اور سائرہ یوسف کی طلاق اور پھر صدف کنول کا اس جوڑی کے درمیان آجانا ایک سوال بن گیا اور جس کا جو بن پڑا انہوں نے صدف کنول کو اس حساب سے برا بھلا کہا۔۔۔لیکن کیا صدف کنول نے یہ سب واقعی جان بوجھ کر کیا۔۔۔؟

ذرائع کے مطابق صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی تو آج سے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی ہوگئی تھی اور نا صرف نکاح بلکہ باقاعدہ رخصت ہوکر وہ بہروز سبزواری کے گھر کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔۔۔بہروز سبزواری نے اپنی گھر کے ان حالات کا تذکرہ میڈیا میں اپنے کچھ قریبی ساتھیوں سے کیا بھی تھا۔۔۔یہ کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں تھا لیکن صدف کنول ایسی ہی ہیں۔۔۔جو ٹھان لی وہ کرکے دکھاتی ہیں۔۔۔
 

image


قریب ڈیڑھ سال پہلے صدف کنول اور آمنہ الیاس ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے ایک شو میں گئیں اور وہاں بہت ساری ایسی باتیں کیں جن سے پتہ چلتا تھا کہ صدف کنول زہنی طور پر ہر مشکل سے لڑنے کے لئے تیار ہوجاتی ہیں۔۔۔پھر چاہے وہ مشکل خود انہی کی تیار کردہ کیوں نا ہو۔۔۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تین سال تک وہ ایک رشتے میں رہیں اور اس لڑکے سے ان کے اختلافات کامیابی کے بعد شروع ہوئے۔۔صدف کا ماننا تھا کہ وہ لڑکا ان کی کامیابی سے پریشان ہوجاتا تھا اور پابندیاں لگاتا تھا کہ یہ نا کرو، وہاں نا جاؤ وغیرہ۔۔۔وہ اپنے اس تین سال کے تعلق پر کافی پچھتائیں بھی اور وقت لگا ناہیں اس سے باہر آنے میں۔۔۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے صدف کنول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تم اپنی محبت والی زندگی کو بہت احتیاط سے لے کر چلو۔۔۔جس پر صدف نے کہا کہ مجھے محبت ہوجاتی ہے میری عمر ہے۔۔۔

سچ تو یہ ہے کہ یہی محبت انہیں شہروز سے ہوگئی۔۔۔اور شہروز کی زندگی میں موجود پہلے سے شامل خوشیوں کو انہوں نے اتنا غیر اہم کردیا کہ ایک ہنستا بستا گھر ٹوٹ گیا۔۔۔شہروز نے حال ہی میں بیان دیا کہ میرا اور سائرہ کا رشتہ ختم ہونے کی وجہ کوئی عورت نہیں تھی ۔۔۔لیکن ان کی بات پر یقین کرنا اس لئے مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی ان کا بیان جھوٹا ثابت ہوا تھا اور صدف کنول جسے انہوں نے صرف دوست اور کولیگ کا درجہ دیا تھا ، اس کے کچھ دن بعد ہی ان کی زندگی کا حصہ بن چکی تھیں۔۔۔
 

image


صدف کنول اداکارہ ندا ممتاز کی بھتیجی ہیں اور سینئر اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی پوتی ہیں۔۔۔انہیں انڈسٹری میں کافی صاف گو کہا جاتا ہے اور ان کی اکثر باتیں بہت دل سے ہوتی ہیں۔۔۔صدف کو اکثر محبت ہوجاتی ہے اور اس کا اقرار انہوں نے ایک سے زائد مرتبہ کیا۔۔۔شہروز سبزواری اور سائرہ کی زندگی میں وجہ رویوں کا بدلنا ہوسکتی ہے لیکن سائرہ یوسف کا جانا اور پھر فوراً ہی صدف کا زندگی میں آجانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر اتنا ہی سچ تھا تو کچھ تو صبر کیا ہوتا۔۔۔طوفان تھما بھی نہیں تھا اور کشتی سمندر میں آگئی۔۔۔اب کشتی کے چپو سے آوازیں تو آئیں گیں۔۔۔اس لئے برداشت کریں

YOU MAY ALSO LIKE: