شائستہ لودھی نہ کریں لیکن میں اپنی غلطیوں کو بھی اپناتی ہوں۔۔۔شوبز ستاروں کے ایک دوسرے کے لئے بیانات
|
|
|
شوبز ستارے ایک دوسرے کے لئے باتیں نا کریں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔یہ
تو وہ قصہ ہے جس کو ہر روز سنائیں اور ہر روز اس میں کردار بڑھتے ہی جائیں
گے۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جو دوسرے ستارے کے لئے کبھی براہ راست اور کبھی
ٹیڑھے انداز میں کوئی نا کوئی بیان دے ہی دیتے ہیں اور پھر وہ بن جاتا ہے
خبر۔۔۔
ندا یاسر کا بیان شائستہ لودھی کے لئے
مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں کئی ایسی
باتیں کیں جو بظاہر تو سچ تھیں لیکن اس کے اندر بھی کئی سچ چھپے تھے۔۔۔یوں
تو انہوں نے خود ایسے کئی شوز کئے ہیں جن کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا
گیا۔۔۔کچھ پر انہوں نے معافی بھی مانگیں اور کچھ کو خود ہی گول بھی کر
گئیں۔۔۔لیکن میزبان نے جب کہا کہ شائستہ لودھی کہتی ہیں کہ وہ اپنے کچھ شوز
کو لے کر پچھتاتی ہیں کہ انہیں نہیں کرنا چاہئے تھا تو ندا یاسر نے فوراً
جواب دیا۔۔۔شائستہ لودھی نا کریں لیکن میں اپنے ہر شو کو own کرتی ہوں اور
جو بھی کرتی ہوں اچھا یا برا وہ میں مانتی ہوں اور مجھے اپنے شو سے پیار
ہے۔۔۔اس جواب پر غور کریں تو انہیں لگتا ہے کہ شائستہ نے اپنے شوز کو کبھی
own نہیں کیا۔۔۔
|
|
|
|
اشنا شاہ کا حدیقہ کیانی کے لئے بیان
اشنا تو اکثر اپنے ٹوئٹس اور اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہی
ہیں لیکن اس بار وہ پھنس گئیں۔۔۔انہوں نے ساحر علی بگا کے میوزک پر حدیقہ
کیانی کے ایک ڈرامہ او ایس ٹی کے لئے لکھا کہ ’’کیوں ہمارے پاس صرف قرات
العین بلوچ اور آئمہ بیگ جیسی ہی آوازیں ہیں جو سحر انگیز ہیں۔۔۔باقی
آوازیں بہت درمیانی سطح جیسی ہیں۔۔۔ان کے اس بیان پر حدیقہ کیانی کو ایک
فین نے ٹیگ کیا اور حدیقہ نے جواب دیا ۔۔’’کیا ہمیں اشنا شاہ کو علم نہیں
دینا چاہئے۔۔۔آخر ایک عورت ہی عورت کو آگے لاتی ہے۔۔۔تو بیس پاکستانی
گلوکاروں کی فہرست ہے جس میں قرات العین اور آئمہ بھی شامل ہیں لیکن آپ لوگ
ان کے گانے شئیر کریں اور میں اپنی اسٹوری پر لگاتی ہوں تاکہ اشنا کو ان کے
بارے میں پتہ چل سکے۔۔۔اس بات نے اشنا شاہ کے ہوش ہی اڑا دیئے۔۔۔انہوں نے
باقاعدہ معافی مانگی حدیقہ کیانی سے اور لکھا کہ مجھے معاف کردیں حدیقہ،
مجھے اپنے ڈرامے کا او ایس ٹی بہت اچھا لگا لیکن آپ کی آواز اس میں تھوڑی
مختلف لگی اس لئے ایسا کہا۔۔۔۔دعا کریں سب لوگ کہ میں اپنے ٹوئٹر سے اس وقت
دور رہوں جب میرے دماغ میں کوئی بھی رائے قائم کرنے والا فیز چل رہا
ہو۔۔۔میں ایک فین ہوں اور فین کی طرح ہی اپنی رائے دے دی۔۔۔ـ
|
|
|
|
حنا الطاف کا بیان منیب بٹ کے بارے میں
حنا الطاف نے ایک یوٹیوب شو میں بیٹھ کر اداکار منیب بٹ کو برے اداکاروں کی
فہرست میں اول نمبر کا قرار دیا اور یہ ایک ایسا بیان تھا جس پر نا صرف
منیب بٹ کے فینز نے ری ایکشن دیا بلکہ ان کی بیگم اور سالی نے بھی حنا
الطاف پر غصے کی بوچھاڑ کردی۔ْ۔۔
|
|
|
|