شادی کے اہم دن کے موقع پر ڈيزائنر سوٹ کے بجائے ماں یا ساس کا سوٹ پہننے والی ادکارائيں

image


شادی انسانی زندگی کا وہ یادگار مو‍قع ہوتا ہے جب اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس موقع پر خوب سے خوب تر نظر آئے- اس کے لیے ہر انسان کی تیاری کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے کوئی اپنی شادی کے جوڑے کے لیے بڑے بڑے برانڈز کا انتخاب کرتا ہے تاکہ منفرد نظر آئے- مگر کچھ اداکارائيں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے اس خاص دن کو اپنی ماں کے نام سے موسوم کیا اور شادی کے دن اپنی ماں کے لباس یا انداز کے ذریعے ان کو خراج تحسین پیش کیا-

سجل علی
سجل علی جو کہ شکل کے اعتبار سے کافی حد تک اپنی والدہ سے مشابہت رکھتی ہیں اور جب ان کے والد نے دوسری عورت کی وجہ سے ان کی ماں کو چھوڑا تو اس کے بعد سے سجل علی اپنی ماں سے زیادہ ہی اٹیچ ہو گئی تھیں- بدقسمتی سے ان کی والدہ کا انتقال ان کی شادی سے قبل ہو گیا تھا اپنی ماں کی اس کمی کو دور کرنے کے لیے سجل علی نے اپنی شادی والے دن کے جوڑے کو اسی انداز میں ڈيزائن کروایا تھا جیسا کہ ان کی ماں کا شادی کا جوڑا تھا اور اس کے علاوہ میک اپ بھی انہوں نے اسی انداز سے کیا جیسا کہ ان کی والدہ کا تھا-

image


2: نیمل خاور
نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے سب سے زيادہ چاہے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے نیمل خاور کی خوبصورتی تو ویسے ہی بے مثال ہے اس کے ساتھ ساتھ اس جوڑے نے سادگی کے ساتھ شادی کرنے کی ایک مثال قائم کی- جہاں انہوں نے شادی کے باقی اخراجات میں واضح کمی کی وہیں پر نیمل نے اپنی شادی کے موقع پر کسی بڑے اور مہنگے ڈيزائنر سے جوڑا ڈیزائن کروانے کے بجائے انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر وہی جوڑا پہنا جو ان کی والدہ کی شادی کا تھا انہوں نے اس جوڑے میں کچھ تبدیلیاں کروائيں جس سے وہ جوڑا جدید تقاضوں کے حساب سے مزيد خوبصورت ہو گیا تھا-

image


صدف کنول
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی جو کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں انجام پائی کئی حوالوں سے تنازعات سے بھرپور ہے- ایک جانب تو اس شادی کو سوشل میڈيا پر بہت بہت مقبولیت ملی تو دوسری جانب اس شادی کے حوالے سے ایک اور بہت منفرد پہلو یہ بھی ہے کہ صدف کنول نے اپنی شادی کے دن جو جوڑا پہنا وہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کی ساس سفینہ بہروز کا شادی کا جوڑا تھا- یہ کسی بھی دلہن کے لیے بہت ہی انوکھی بات ہے کہ وہ اپنی شادی کے دن اپنی ساس کا جوڑا پہنے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: