دوسروں کو ہنسانے کے لئے کبھی کبھی خود بھی مذاق بننا پڑتا ہے۔۔۔پاکستانی
انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اپنے موٹاپے کو مذاق بنایا اور
لوگوں میں مقبول بھی ہوئیں۔۔۔
شہناز پرویز
اداکارہ شہناز پرویز انڈسٹری میں کافی عرصہ سے کام کررہی ہیں۔۔۔انہیں
انڈسٹری میں آگے لانے والے معین اختر مرحوم تھے اور جب ان کے شوہر کی وفات
ہوئی تو معین اختر نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔۔۔شہناز پرویز نے ایسے کئی کردار
نبھائے جس میں ان کے موٹاپے کو لے کر ہی کردار کو مضحکہ خیز بنایا
جاتا۔۔۔لیکن وہ اس خوبی سے اس کردار کو نبھاتیں کہ دیکھنے والوں کو وہ کبھی
برا معلوم نہیں ہوتا بلکہ مسکراہٹ چہرے پر آجاتی۔۔۔وہ ایک بہت زندہ دل
خاتون ہیں اور اکثر اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔۔۔ڈرامہ
قدوسی صاحب کی بیوہ میں بھی انہوں نے ایک ایسی بیٹی کا کردار نبھایا جو
موٹاپے اور عمر بڑھ جانے کی وجہ سے گھر بیٹی ہے لیکن شادی کے لئے بے قرار
ہے۔۔۔ان کے کردار پر ہمیشہ لوگوں کو ہنسی آئی اور انہیں دیکھ کر دل خوش
ہوجاتا ہے۔۔۔
|