|
کرونا کا خوف وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا بھی جارہا ہے اور کیسز کی بڑھتی
تعداد میں شوبز اور سیاست کے کئی نام بھی سامنے آگئے ہیں۔۔۔
روبینہ اشرف
پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف پچھلے دنوں اس وائرس کی لپیٹ میں آئیں۔۔۔۔میڈیا
کے کئی ان لوگوں کی فہرست میں وہ بھی شامل ہیں جو کام بھی کر رہے تھے ۔۔۔ان
کی طبعیت ٹیسٹ کروانے والے دنوں میں ہی کچھ خا ص نہیں تھی اور انہوں نے اور
سکینہ سموں نے فیصلہ کیا کہ وہ ٹیسٹ کروالیں۔۔۔ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئیں
اور وہ سیلف آئسولیشن میں چلی گئیں۔۔۔لیکن دس دن کے اندر ہی ان کی حالت
بگڑتی چلی گئی اور پھیپھڑوں پر شدت اختیار کر گئی یہ وبا۔۔۔انہیں آئی سی یو
میں منتقل کیا گیا۔۔۔پھر ان کے شوہر کے مطابق پلازمہ کا انتظام ہوگیا اور
اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-
|
|
سکینہ سموں
سکینہ سموں کو بھی اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا لیکن وہ اس کا بڑی ہی
مضبوطی سے مقابلہ کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب وہ کافی حد تک ریکوری
کے مرحلے میں ہیں۔۔۔وہ لوگ جو ان کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے تھے ان
سے سکینہ سموں نے سخت خفگی کا اظہار کیا۔
|
|
واسع چوہدری
رائٹر، میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے بھی ایک پوسٹ لگائی اور اس میں
بتایا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا
ہے۔۔۔یہ بھی حقیقت ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی علامات ابھی تک ظاہر
نہیں ہوئیں ۔۔۔اور ان کے باقی گھر والوں کا منفی رزلٹ آیا ہے۔۔۔
|
|
شفاعت علی
اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو کے میزبان سید شفاعت علی بھی اس وبا کی زد
میں آچکے ہیں اور ان کو ہلکی ہلکی علامات بھی ظاہر ہونا شروع ہوچکی
ہیں۔۔۔انہوں نے عوام سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔۔۔
|
|
شیخ رشید
سیاستدان شیخ رشید کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو پندرہ دن کے
لئے آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کوئی
بھی علامات انہیں ظاہر نہیں ہوئیں-
|
|
مریم اورنگزیب
سیاستدان مریم اورنگزیب بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور پچھلے دنوں
انہوں نے چینل نائنٹی ٹو کی ایک اینکر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جن کا نام
سیدہ اقراء بخاری تھا اور وہ خود کرونا کا شکار ہوئیں۔۔۔مریم نے یہ ویڈیو
لوگوں کو شعور دلانے کے لئے شئیر کی تھی کہ اس وائرس کو جھوٹ نا
سمجھیں۔۔۔اور آج انہی کو اس کا سامنا کرنا پڑگیا ہے
|
|
فیصل سبزواری
سیاست سے وابستہ فیصل سبزواری پچھلے دنوں اپنی فیملی کے ہمراء اس وائرس
کی لپیٹ میں آئے۔۔۔ان کے بوڑھے والدین، پہلی بیگم، دو بیٹیاں اس سے
مقابلہ کر رہی ہیں۔۔۔مدیحہ نقوی جو کہ ان کی دوسری بیگم ہیں اس سے
محفوظ رہیں لیکن وہ شدید پریشان ہیں اپنے شوہر کی اس مشکل سے اور ان کے
لئے ہر وقت دعا گو ہیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل کو شدید تھکن اور
کمزوری ہے اور یہ بات انہیں پریشان بھی کرتی ہے۔۔۔
|
|