یہ دس سال بعد بھی ٹین ایجر ہی لگیں گیں۔۔۔پاکستانی شوبز کی وہ لڑکیاں جن کی عمر دن بدن کم لگنے لگی ہے

image


دل ہونا چاہئے جوان ، عمر میں کیا رکھا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ عمر اگر کم نظر آئے تو ہماری یہ اداکارائیں سالوں انڈسٹری پر راج کرتی ہیں۔۔۔ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو ہر سال پہلے سے ایک سال اور کم لگتی ہیں۔۔۔

یمنہ زیدی
معصوم اور بھولی بھالی صورت کی یمنی زیدی کئی سالوں تک کسی اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کر سکتی ہیں اور ان پر اچھا بھی لگے گا۔۔۔کیونکہ وہ عمر کی تو ویسے بھی زیادہ نہیں لیکن ہر سال ان کی عمر اور کم لگنے لگتی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ معصوم اور دلکش دکھنے لگتی ہیں۔۔۔

image


ماہرہ خان
لاکھ فردوس جمال بولیں کہ ماہرہ خان بڈھی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ماہرہ خان اپنی عمر سے ہمیشہ کم ہی نظر آتی ہیں اور ان کا چہرہ اور صاف اور خوبصورت نظر آتا ہے۔۔۔لگتا یہی ہے کہ وہ ابھی مزید دس سال ہیروئن کے کردار میں آسکتی ہیں۔۔۔

image


سجل علی
سجل علی ہر کردار میں پہلے سے زیادہ بہتر اور پیاری لگتی ہیں۔۔۔ان کی عمر کم سے کم ہوتی جارہی ہے۔۔وہ اب مزید ٹین ایجر لگنے لگی ہیں اور کسی چھوٹی بچی کے کردار سے لے کر وہ کسی نوجوان حسینہ تک کے کردار میں بھرپور انداز سے پرفارم کر سکتی ہیں

image


صبا قمر
اداکارہ صبا قمر وقت کے ساتھ ساتھ مزید نوجوان اور خوبصورت لگنے لگی ہیں۔۔۔ایسا بھی نہیں ہے کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہو۔۔۔یا اگر ایسا ہے بھی تو عوام کو وہ ہر سال پہلے سے زیادہ بہتر اور کم عمر دکھائی دیتی ہیں-

image


سارہ خان
اداکارہ سارہ خان کو ترکش ڈرامے کی حلیمہ سلطان کے لئے سب سے موزوں قرار دیا جاسکتا ہے۔۔۔انہوں نے مزید اپنا وزن کم کر کے یہ ثابت کیا کہ حسن کو زندہ رکھنے اور جوان رکھنے کے لئے وہ ہمیشہ محنت کریں گیں۔۔۔انہیں اگلے دس سالوں میں بھی لوگ اتنا ہی حسین دیکھیں گے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: