|
شادی کا فیصلہ جب انسان کرتا ہے تو اس کے پیش نظر یہی ہوتا ہے کہ یہ ساتھ
ساری عمر کا ہوگا اور اس کو نبھانے کی تاعمر خواہش بھی ہوتی ہے- مگر بعض
اوقات حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں کوئی اور ایسا آجاتا
ہے جس کے بغیر جینا محال ہو جاتا ہے- ایسا شوبز کے لوگوں کے ساتھ اکثر ہوتا
ہے کیوںکہ فنکار حساس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اس وجہ سے اکثر ان کی زندگیوں
میں پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری عورت ایسے انداز میں داخل ہو جاتی ہے جس
کے بغیر نہیں رہا جا سکتا- تو آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ سیلیبریٹیز کے بارے
میں بتائيں گے جنہوں نے اپنی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کی اور
کوشش بھی کی کہ اس شادی کو پہلی بیوی سے چھپا سکیں- |
1: اظفر علی |
اظفر علی جو کہ ایک مشہور اداکار ہیں ان کی شادی سلمیٰ حسین کے ساتھ نو سال
تک چلی اسی دوران ان کے تعلقات اپنے ساتھ کام کرنے والی نوین وقار کے ساتھ
ہو گئے اور انہوں نے دوسری شادی کر لی- اس حوالے سے سلمیٰ حسین کا یہ کہنا
ہے کہ ان کو جب اظفر کی دوسری شادی کے بارے میں پتہ چلا تو ان کے سامنے دو
راستے تھے ایک تو ایک ایسے تعلق کو نبھانا تھا جس میں اب کچھ بھی نہیں بچا
تھا یا پھر اپنے دونوں بچوں کے ساتھ اظفر سے علیحدہ ہو جانا تھا اور نئی
زندگی کا آغاز کرنا تھا- اور انہوں نے ایسا ہی کیا اور طلاق کا فیصلہ کر
لیا جس کی اظفر کو ذرا بھی امید نہ تھی مگر وہ بے روح تعلقات کو نبھانے پر
یقین نہیں رکھتی تھیں اس وجہ سے انہوں نے اس تعلق کو ختم کرنا ہی مناسب
سمجھا ۔ یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ اظفر علی بھی نوین وقار کے ساتھ خوش نہ رہ
سکے اور انہوں نے جلد ہی ان کو بھی طلاق دے دی- |
|
|
2: عابد علی |
عابد علی جن کا تعلق بلوچستان سے تھا ان کا پہلا ڈرامہ جھوک سیال تھا جو کہ
لاہور سینٹر سے پیش کیا گیا تھا اور ان کے مقابل مرکزی کردار میں حمیرا
چوہدری موجود تھیں- جن کے ساتھ کام کرنے کے بعد 1970 میں انہوں نے حمیرا سے
شادی کر لی اور ان سے اللہ نے ان کو تین بیٹیوں سے بھی نوازہ- تیس سال تک
ساتھ رہنے والا یہ جوڑا 2000 میں اس وقت ایک بڑی مشکل میں گرفتار ہو گیا جب
عابد علی نے اپنی ایک اور ساتھی اداکارہ رابعہ نورین سے شادی کا فیصلہ کیا
جس کے بعد عابد علی نے مستقل رہائش کراچی میں اختیار کر لی جب کہ حمیرہ
اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ لاہور میں رہنے لگیں اور حمیرہ نے عابد علی کی
دوسری شادی کے بعد سے دوبارہ اداکاری شروع کر دی- |
|
3: سید نور |
سید نور کی پہلی شادی رخسانہ نور سے ہوئی تھی ان دونوں کے چار بچے بھی تھے
اور یہ خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے- مگر اسی دوران ان کی زندگی میں صائمہ
آئيں جن کی محبت کی کہانی بھی دوسری اداکاراؤں کی طرح تھی- صائمہ کا تعلق
ملتان سے تھا جن کو اداکاری کا شوق لاہور لے کر آیا یہ وہ وقت تھا جب کہ
انجمن نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اس وقت میں انجمن کی خالی
جگہ کو صائمہ کو پر کیا- سید نور نے صائمہ کو اردو فلموں میں بھی کاسٹ کیا
اور چوڑیاں وہ فلم تھی جس نے سید نور اور صائمہ کو ایک دوسرے کے قریب کر
دیا اور انہوں نے ان سے شادی کا فیصلہ کر لیا- ان کے اس فیصلے نے ان کی
پہلی بیوی کے اوپر ایسے اثرات مرتب کیے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہو گئیں اور
سید نور کی دوسری شادی نے رخسانہ کو توڑ کر رکھ دیا اور وہ موت کے منہ میں
جا پہنچیں- |
|