ایسا گئے کہ پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔۔۔شوبز کے وہ ستارے جو کافی عرصہ سے نظر نہیں آرہے

image


پاکستانی شوبز میں کئی ایسے نام آئے جنہوں نے ایک یا دو ڈراموں میں کام کیا۔۔۔اور دلوں میں گھر کرلیا۔۔۔لوگ ان کے چہرے اور ان کی اداکاری کو فراموش ہی نہیں کر پائے ۔۔۔لیکن پھر وہ اسکرین سے غائب ہوگئے۔۔۔اور ایسے گئے کہ پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔۔۔

ماہین اسحاق
بلاک بسٹر ڈرامہ ’’آنسو‘‘ کی عیشا نے اپنے پہلے ہی ڈرامہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔۔۔وہ اس دور میں بھی کافی کم عمر تھیں اور انتہائی خوبصورت۔۔۔اس ڈرامہ کے بعد انہوں نے اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اور شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا۔۔۔ان کی شادی ہوئی اور وہ یورپ میں ہی منتقل ہوگئیں۔۔۔وہاں وہ ڈینٹسٹ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔۔۔اپنی فیملی کے ساتھ وہ انتہائی خوش باش زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔انہیں اس فیلڈ کو چھوڑے ہوئے تقریبا اٹھارہ سال ہوگئے ہیں ۔۔۔

image


ندا کاظمی
راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کی بیٹی ندا کاظمی نے محض چند ڈراموں میں کام کیا لیکن ان کی معصوم صورت اور کمال کی اداکاری کو لوگ بھلا نہیں پائے۔۔۔ان کے ڈرامے ’’حوا کی بیٹی‘‘ اور ’’زیب النساء‘‘ دیکھنے کے بعد لوگوں کو یقین ہوگیا تھا کہ اب انڈسٹری پر راحت کاظمی کی بیٹی بھی راج کرے گی لیکن ایسا نہیں تھا۔۔۔ندا کی شادی ہوئی اور وہ امریکہ چلی گئیں جہاں وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ میڈیا سے کہیں دور والی زندگی گزار رہی ہیں اور بہت خوش ہیں۔۔

image


شہناز شیر
ڈرامہ ’الفا ، براوو، چارلی‘‘ کی شہناز شیر نے جمال شاہ کے ڈرامے ’’کل‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس وقت ان کی عمر محض سولہ سال تھی۔۔۔لیکن اپنے دوسرے ڈرامے کے بعد ان کے لاکھوں بلکہ کروڑوں فینز ہوگئے اور انہیں ہمیشہ کے لئے کامیاب اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔۔۔لیکن وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہی تھا۔۔۔وہ امریکہ چلی گئیں اور ذاتی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔۔۔ان سنگل ماں کے طور پر اپنی بیٹی امبر کی پرورش کر رہی ہیں اور امبر بھی باقاعدہ گریجویش کر چکی ہیں ۔۔۔شہناز شیر کے چاہنے والے ان کی حالیہ تصاویر دیکھ کر انہیں پہچانے ہی نہیں۔۔۔بہت معصوم صورت والی اس اداکارہ نے اپنی سرجریز کروا کر چہرہ کو بالکل ہی بدل لیا ہے۔۔

image


عاشر عظیم
’’دھواں ‘‘ ڈرامہ سے دلوں پر راج کرنے والے عاشر عظیم ایک ایسے نوجوان تھے کسٹم میں بطور ڈپٹی کلیکٹر بھرتی ہوئے تھے۔۔۔لیکن وہ اس نظام کا حصہ نہیں بن پائے جہاں ایمانداری اور سچائی کا راج نہ ہو۔۔۔انہوں نے پرانے سسٹم کو ختم کرنا چاہا تو انہی کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔۔۔انہیں اور ان کے ساتھیوں کو اتنی ذہنی اذیت دی کہ مجبوراً سب ایک ایک کرکے ملک سے چلے گئے۔۔۔عاشر عظیم کو بھی یہ فیصلہ کرنا پڑا اور وہ فیملی کے ساتھ کینیڈا ہی چلے گئے۔۔۔انہوں نے ایک فلم بنائی ’’مالک‘‘ کرپشن کے خلاف۔۔۔لیکن بدقسمتی سے وہ فلم بھی ڈوب گئی اوروہ بہت بڑا نقصان اٹھانے کی تکلیف میں آئے۔۔۔آج کل وہ کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: