|
بات کرنی مجھے مشکل کبھی پہلے تو نا تھی۔۔۔اس لائن کو سنتے ہی کچھ
سلیبریٹیز کا خیال آتا ہے جن سے بات کرنے کے لئے آپ کو مینجرز جیسی مشکلات
سے گزرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی یہ مینیجر آپ کی بات وہاں ہونے ہی نہیں
دیتے اور صرف پیغام رسان بن کر ادھر سے ادھر بات کو کرتے ہیں ۔۔۔یہ کام
زیادہ تر نئے دور کے سلیبریٹیز نے ہی شروع کیا ہے۔۔۔ورنہ ہمایوں سعید ،
عدنان صدیقی ، جاوید شیخ جیسے نام آج بھی خود ہی فون اٹھاتے ہیں اور آپ کی
بات کا جواب بھی طریقے سے دیتے ہیں۔۔۔
کبریٰ کے مینیجر
کبریٰ سے بات کرنے کے لئے آپ کو مینیجر کی راہ سے گزرنا ہوگا۔۔۔کچھ عرصہ
قبل تک کبریٰ خود بھی رابطہ کر لیتی تھیں لیکن پھر انہیں کسی نے سمجھایا کہ
یہ بڑے ستاروں والی چالیں نہیں۔۔۔اپنی چال بدلو۔۔۔آج کل بڑا ستار ہ وہ ہے
جس کے ساتھ ہے ایک مینیجر اور وہ بنائے گا آپ کو ستارہ۔۔۔اب بھلا کون
سمجھائے کہ جو بات دو منٹ میں طے ہوسکتی ہے اسے کرنے کے لئے دو دن سے دو
ماہ بھی لگ جاتے ہیں۔۔
|
|
حرا مانی
کوئی مانے یا نا مانے حرا نے خود کو ستارہ مان لیا ہے۔۔۔اب حرا نے اپنے
ساتھ دو سے تین ایسے لوگ رکھ لئے ہیں جو انہیں یہ بار بار احساس دلاتے ہیں
کہ حرا اب تم وہ نہیں ہو جو مانی کی بیوی کی حیثیت سے شوز میں جاتی تھیں
اور ایک شو مل جانے پر اچھل جاتی تھیں۔۔۔اب تمہیں بدلنا ہوگا۔۔۔ستارہ بننے
کے لئے نخروں میں ڈھلنا ہوگا۔۔۔کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب حرا خود ہی بار
بار یہ احساس دلاتی ہیں سب کو کہ میں پرانی حرا نہیں ہوں۔۔۔میں اب ایک کام
کے لاکھوں میں پیسے لیتی ہوں۔۔۔ان کی مینیجر انہیں باقاعدہ بے بی کی طرح
ٹریٹ کرتی ہیں اور اگر آپ کو حرا سے سلام دعا بھی کرنی ہو گی تو آپ کا
پیغام مینیجر ہی پہنچائیں گی۔۔۔
|
|
ہانیہ عامر
ہانیہ عامر نے ایک فلم کرتے ہیں خود کو بے بی بنا لیا۔۔۔ان سے رابطہ کر نے
کے لئے آپ کو مینیجر نام کے طوفان کا سامنا کرنا لازمی ہے۔۔۔وہ مینیجر
پیسوں کی ڈیل بنانے سے لے کر ــ’’میڈم ابھی مصروف ہیں‘‘ کہنے تک سارے کام
انجام دیتی ہیں اور ان کاموں کے اچھے خاصے پیسے بھی لیتی ہیں۔۔۔
|
|
ماہرہ خان
مانا کہ ماہرہ خان ایک بہت بڑا ستارہ ہیں لیکن ان سے بات کرنا ایک بہت ہی
مشکل کام ہے۔۔۔کیونکہ ان کی مینیجر سین سے چار دن لیتی ہیں کسی بھی رابطے
کا جواب دینے میں۔۔۔اگر آپ کو کوئی بہت اہم بات کرنی ہے تو ای میل کرنا
ہوگا۔۔۔بالی ود کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب ماہرہ خان بھی اسی
طرح کی زندگی گزارتی ہیں۔۔۔
|
|