ابا مجھے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔پاکستانی ستارے جنہیں اپنے والد کی بہت یاد آتی ہے

image


باپ سے اولاد کا وہ رشتہ ہوتا ہے جو اسے محفوظ ہونے کا احساس دلاتا ہے۔۔۔جس کے سائے میں اولاد کو کوئی مشکل بڑی نہیں لگتی۔۔۔باپ اپنے بچوں کے لئے کڑی دھوپ میں چھاؤں جیسا ہوتا ہے۔۔۔پاکستانی شوبز ستاروں میں ایسے کئی نام ہیں جو اپنے والد کی کمی مختلف مواقع پر بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں

بشریٰ انصاری
حال ہی میں بشری انصاری نے اپنے والدکے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ مجھے آپ کی آج کل بہت یاد آتی ہے۔۔۔اور مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔۔ان کی اس پوسٹ نے بہت ساری آنکھوں کو اشکبار کردیا کیونکہ ایک بیٹی چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہو اپنے باپ کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر پاتی۔۔۔وہ آج کل امریکہ میں اپنی بیٹیوں کے پاس ہیں اور اپنی نواسیوں کے ساتھ ان کا کافی دل لگا ہوا ہے۔۔۔لیکن مختلف مشکلات اور حالات زندگی کے ساتھ ہیں۔۔۔ان کے اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے لوگوں نے ان سے پیار کا اظہار کیا اور اداکار و میزبان احسن خان نے لکھا کہ بشریٰ آپ بہت باہمت ہیں اس لئے گھبرائیں نہیں۔۔۔

image


آغا علی
اداکار آغا علی آج کل زندگی کے ایک بہت ہی خوبصورت دور سے گزر رہے ہیں اور حال ہی میں اپنی ہونے والی شادی کو بہت زیادہ مزیدار انداز میں گزار رہے ہیں۔۔۔اکثر انٹرویوز میں آغا علی کو اپنے والد کی یاد میں بہت رنجیدہ دیکھا گیا ۔۔۔ان کے والد اس وقت دنیا سے گئے جب وہ بہت چھوٹے تھے۔۔۔ان کی غیر موجودگی نے آغا علی کی زندگی میں بہت ساری کمیوں کو پیدا کیا لیکن انہوں نے وقت کے ساتھ انہیں دور کیا۔۔۔آغا علی اکثر یہ پوسٹ لگاتے ہیں کہ جب بھی انہیں کوئی آغا کہہ کر پکارتا ہے تو انہیں کانوں میں صرف اپنے والد کی ہی آواز سنائی دیتی ہے۔۔۔زندگی کے ہر موڑ پر ان کی یاد آغا علی کو ستاتی ہے اور وہ لکھ بھی چکے ہیں ایک جگہ کہ میں جانتا ہوں کہ آپ جنت میں ہیں لیکن پھر بھی میں چاہتا ہوں کہ آپ کو کچھ ایسا کرکے دکھاؤں کہ آپ بھی مجھ پر فخر کریں-

image


عدنان صدیقی
اداکار عدنان صدیقی اپنے والد کے بہت قریب رہے اور ان کی زندگی میں والد کا کردار بہت اہم رہا۔۔۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کچھ دن پہلے یہی کہا کہ مجھے ڈھالنے والے میرے والد ہیں اور انکی موجودگی سے مجھے بہت سہارا تھا اب زندگی میں ان کی شدید کمی ہے اور وہ ہر موقع پر شدت سے یاد آتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: