میری دینا میری دنیا۔۔۔شوبز مائیں اپنے بچوں کے لاڈ کیسے اٹھاتی ہیں

image


مائیں تو چاہے شوبز میں ہوں یا دنیا کے کسی کونے میں، اپنے بچوں کے لئے کبھی سخت ہوتی ہیں اور کبھی اتنی لاڈ اور پیار سے بھری کہ کائنات خوبصورت ہوجائے۔۔۔شوبز میں ایسی کئی مائیں ہیں جو اپنے لاڈلو ں کے ڈھیر سارے لاڈ اٹھاتی ہیں اور ان کی تصاویر شیئر بھی کرتی ہیں۔۔۔

سبرین حسبانی اور ان کی بیٹی
اداکارہ سبرین حسبانی کافی دنوں سے اسکرین سے غائب ہیں۔۔۔لوگوں کو تو یہ پتہ بھی نا چل سکا کہ کب ان کی زندگی میں بڑی بڑی تبدیلیاں آئیں۔۔۔وہ کب شادی کے بندھین میں بندھیں اس سے انہوں نے بہت ہی کم لوگوں کو آگاہ رکھا۔۔۔ان سے چھوٹی بہنوں کی شادیاں تو ہوچکی تھیں لیکن سبرین اپنے فیصلے میں کافی دیر کر رہی تھیں۔۔۔اور پھر یوں ہوا کہ شادی بھی ہوگئی اور وہ ایک بہت ہی پیاری بیٹی کی ماں بھی بن گئیں جس کا نام ’’دینا‘‘ رکھا۔۔۔وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے لاڈ اٹھاتی نظر آتی ہیں اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے بہت ہی پیارے کپڑوں میں بیٹی کو تیار کرکے لکھا کہ میری دینا میری دنیا۔۔۔اکثر وہ اسے اپنے جیسے کپڑے پہناتی ہیں اور اس پر واری صدقے ہوتی نظر آتی ہیں۔۔۔

image


سعدیہ امام اور ان کی بیٹی
اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام کافی دنوں سے گھر میں ہی مصروف ہیں لیکن اپنی بیٹی کے لئے وہ دن کے ہر حصے میں حاضر ہیں۔۔۔سعدیہ کی بیٹی میرب اب سات سال کی ہوچکی ہیں اور وہ اکثر اپنی بیٹی کو اپنے لائیو سیشن کے دوران بھی لے کر آتی ہیں۔۔۔اس کی باتوں کا بہت احترام کرتی ہیں اور میرب کی وجہ سے سعدیہ نے خود کو کافی بدلا ہے۔۔۔کسی شو میں اگر وہ میرب کو لے کر جاتی تھیں تو خود سے زیادہ وہ اس کے پہناوے، اس کے چہرے پر توجہ دیتی تھیں۔۔۔یوں بھی شوہر کیونکہ بیرون ملک رہتے ہیں تو بیٹی ماں سے اور بھی قریب ہوگئی ہے اور اب دونوں کے لاڈ سعدیہ ہی اٹھارہی ہیں ۔۔۔

image


فاطمہ آفندی اور ان کے بیٹے
اداکارہ فاطمہ آفندی کے دونوں ہی بیٹے بہت پیارے اور بھولی بھالی شکل کے ہیں۔۔۔کنور اور فاطمہ دونوں ہی اپنے بچوں کے لئے بہت حساس ہیں اور اکثر انٹرویوز میں وہ اس بات کا ذکر بھی کر چکے ہیں۔۔۔فاطمہ اکثر اپنے بیٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور ان سے محبت کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔۔۔پچھلے دنوں انہوں نے اپنے بچوں کی شلوار قمیض اور واسکٹ میں تصویر لگا کر لکھا کہ پیار کی اگر شکل ہو تو ایسی ہوگی۔۔۔فاطمہ بھی بچوں کے بہت لاڈ اٹھاتی ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: