تم چڑیل، خود کو شرمندہ مت کرو۔۔۔پاکستانی ستارے منفی کمینٹس کرنے والوں پر برس پڑے

image


پتھر پر بھی اگر مسلسل پانی پڑتا رہے تو اس میں بھی سوراخ ہوجاتا ہے، اسی طرح اگر آپ کسی انسان کو مسلسل برا بھلا کہیں تو ایک دن اس کا پارہ بھی ہائی ہوجاتا ہے اور دماغ گھوم ہی جاتا ہے۔۔۔پاکستانی ستاروں کو اکثر سوشل میڈیا پر برا بھلا کہنے کے لئے لوگ اپنے الفاظ کا خیال تک نہیں کرتے۔۔۔لیکن کچھ ستارے ایسے ہیں جنہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب وہ باقاعدہ جواب دیں گے۔۔۔

نادیہ حسین
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین ہر فن میں ماہر ہیں۔۔۔چاہے وہ گھر اور بچوں کو سنبھالنا ہو، یا بیوٹیشن کی حیثیت سے لوگوں کو حسین بنانا، یا ماڈلنگ اور اداکاری میں خود کو منوانا۔۔۔نادیہ حسین کسی جگہ بھی پیچھے نہیں۔۔۔پچھلے دنوں ان کی ایک سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ میک اپ پروڈکٹس کے حوالے سے لائیو آگاہی دے رہی تھیں اور درمیان میں آنے والے ہر منفی کمنٹ کا جواب بھی زناٹے سے دے رہی تھیں۔۔۔کسی نے انہیں چڑیل کہا تو انہوں نے فوراً جواب دیا۔۔۔تم چڑیل تمہاری ماں چڑیل۔۔۔اسی طرح کے کئی الفاظ انہوں نے منفی کمینٹس کرنے والوں کو دیئے۔۔۔فیصل قریشی، مدیحہ نقوی اور دیگر کئی ستاروں نے ان کی پوسٹ کو شیئر کیا اور لکھا کہ بہت اچھا کیا نادیہ جو ایسے لوگوں کو کرارا جواب دیا۔۔۔یہ لوگ حق سمجھتے ہیں کسی کو بھی کچھ بھی کہنے کا۔۔۔

image


صنم جنگ
میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کو بھی لوگوں کے خوامخواہ کے طنز اور چبھتے ہوئے جملے ایک آنکھ نہیں بھاتے۔۔۔وہ پہلے بھی کئی ریمارکس پر لوگوں کو جواب دے چکی ہیں لیکن پچھلے دنوں انہوں نے اپنے انسٹا پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور نیچے کسی نے لکھا کہ تم بہت اداکاری کرتی ہو، مزے کی نہیں لگتی بہت عمر کی ہوگئی ہو۔۔۔اس کے جواب میں صنم جنگ نے کہا کہ مجھے بہت مزہ آتا ہے ایسی باتیں سن کر۔۔۔پھر کسی نے یہ لکھا کہ آپ انتہائی کام چور لڑکی ہیں ، آپ کی امی نے آپ کی تربیت اچھی نہیں کی صرف باہر کے باہر رکھا جاب کرنا سکھایا گھر داری نہیں سکھائی جو سب سے اہم ہے۔۔۔آپ ایک وقت کا کھانا نہیں بنا سکتی آگے اپنی بیٹی کو کیا سکھاؤ گی ، کیا تربیت دیں گی۔۔۔بہت شرم کی بات ہے۔۔جواب میں صنم نے لکھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ کھانا بنانا اور تربیت دو ایک جیسی چیزیں کب سے ہوگئیں۔۔۔خود کو شرمندہ مت کرو اس طرح کے غیر ضروری تنقید کرکے ۔۔۔جب تم کچھ اچھا لکھ ہی نہیں سکتیں۔۔۔

image


ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی کو بھی بہت غصہ آتا ہے جب کوئی فالتو میں ان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنائے اور منفی ریمارکس دے۔۔۔وہ کبھی بھی برداشت نہیں کرتیں لوگوں کی مداخلت جن سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں اور خاص طور پر اگر وہ آپ کے لئے برا ہی سوچیں۔۔۔جب ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہونے والی تھی تو انہوں نے اپنی پریگنینسی کی تصاویر شئیر کیں اور انہیں لوگوں نے بے حیا اور بے شرم جیسے طعنے دیئے۔۔۔ثروت نے سب کو بہت سخت جوابات دیئے

image
YOU MAY ALSO LIKE: