اپنے اردگرد بنائے دوستوں اور کچھ نام کے رشتہ داروں کی
پہچان بے حد ضروری ہے اگر لوگوں میں یہ پہچان کرنا سیکھی نہ جائے تو یقین
جانیں لوگ آپکو سستے داموں بیچ آئیں اورکسی کو کانوں کان خبر بھی نہ پڑے۔۔۔۔
کچھ ایسے لوگوں سے پالا پڑنا یا ایسے لوگوں سے وابسطگی اچھی بھی ہوتی ہے
کیونکہ وہ آپکو انسان اور حیوان میں صاف فرق کر کے بتا دیتے ہیں۔۔۔
جھوٹ،دوگلا پن،بہ روپئے،دھوکہ دہی،شیطانی سوچ اور اس جیسی کچھ اور خامیوں
والے لوگوں کی اصلیت جب کھل کر سامنے آجائے تو بجائے بدلے کی آگ میں سڑنے
کے بہتر ہے اللہ تعالٰی کا بے حد شکر ادا کریں کہ اسنے آپکو برے لوگوں کے
شر سے بچایا اور جتنی دوری اختیار کی جا سکتی ہے اختیار کریں کیونکہ لوگوں
کو اپنے قریب آنے کا حق آپکی ذات کے علاوہ اور کوئی نہیں دے سکتا۔۔۔
کون آپکی زندگی میں مداخلت کر سکتا ہے اور کون نہیں اسکا فیصلہ صرف آپکے
اپنے ہاتھ میں ہے اسی لئے لوگوں کو خود کے قریب کرنے سے پہلے سو دفعہ سوچیں
کہ آیا کہ وہ آپکے ساتھ رہنے،اٹھنے بیٹھے اور سب جاننے کے قابل ہیں بھی کہ
نہیں
کیا وہ آپکی خوشی میں خوش ہیں؟
کیا وہ آپکو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوش ہونگے؟
کیا ان کی نظر میں آپکی زندگی کی کامیابی معنی رکھتی ہے؟
آپ سے حسد تو نہیں کرتے؟
آپکے خیر خواہ بھی ہیں یا بس زندگی کی سیڑھیوں پر آپکو گرتا دیکھنا چاہتے
ہیں۔۔۔۔
سوچیں اور ذرا غور کریں ۔۔۔۔
سب سے ملیں، سبکو اچھا جانیں مگر یاد رہے کہ آپکو خود کی قدر خود کرنی ہے
کسی شر سے بچنے کو رب کی مدد ضرور درکار ہے اسی لئے اللہ پاک کے حضور دعا
گو رہیں بہترہے
مثبت سوچ کے ساتھ زندگی جئیں اور اگر ایسا برا دوست،رشتہ دارکہیں نظر بھی
آجائے تو تعلق ختم کرنے سے بہتر ہے اک حد اختیار کر کے سائڈ ہوجائیں رب
تعالٰی دلوں کے حال جانتے ہیں بدلے کی آگ کو چھوڑ کر پرسکون رہیں اور اس
یقین کے ساتھ زندگی کی راہوں پر گامزن رہیں کہ اللہ تعالٰی اوپر انصاف کرنے
والا ہے وہ نا انصافی نہیں کرتا ۔۔۔
آپکے اختیار میں دوسرے نہیں آپ کی اپنی رسی ہے اس رسی کی ڈوریں مقررکریں
اپنے دل کو لگام دیں اور اللہ تعالٰی پر بھروسہ رکھ کر زندگی کو اچھے انداز
میں گزاریں ۔۔۔
اگر غور کیا جائے تو ایسی برائیوں سے بچنے کے لئے قرآن بے حد احسن انداز
میں بہت طریقے بتاتا ہے سورہ الناس کو ترجمعہ سے پڑھیں تو سمجھ میں آتا ہے
کہ شر سے پناہ آخر کیوں کر ضروری ہے
اپنا بہت خیال رکھیں کیونکہ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا ۔۔۔۔
طالبِ دعا
آمنہ یوسف
|