آپ میرے سپر ہیرو ہیں۔۔۔شوبز ستاروں کے اپنے والد کے لئے پیغامات

image


باپ کی اہمیت صرف ایک دن تک محدود نہیں، بلکہ یہ وہ رشتہ ہے جو زندگی کی آخری سانس تک ساتھ نبھاتا ہے۔۔۔۔شوبز ستاروں نے بھی اپنے اس خوبصورت رشتے کو بہت محبتوں کے ساتھ سیلیبریٹ کیا اور ان کے الفاظ گواہ تھے ان کی محبتوں کے۔۔۔

عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان نے اپنے بچپن کی تصویر والد کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ آپ ہمیشہ میرے لئے نمبر ون ہیں بابا۔۔۔اس دنیا میں آپ جیسے اگر اور بھی مرد پیدا ہوجائیں تو یہ دنیا اور بھی اچھی جگہ بن جائے گی۔۔۔آئی لو یو بابا۔۔۔آپ کی فیورٹ۔۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کی تصویر اپنے سسر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ۔۔۔ہیپی فادرز ڈے اس شخص کو جو ایک بہت ہی رحم دل انسان ہیں۔۔۔میرے سسر۔۔اس کے بعد ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر اور بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کو بھی پہلا فادرز ڈے وش کیا اور کہا کہ مجھے یہ کہنا پسند نہیں لیکن سچ یہی ہے کہ میری سات ماہ کی بیٹی کی سب سے پسندیدہ شخصیت آپ ہی ہیں۔۔۔

image


ماورہ
اداکارہ ماورہ اور عروہ بھی اپنے ابا کی خاصی لاڈلی ہیں اور ماورہ نے اپنے والدین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔۔۔ہیپی فادرذ ڈے ہینڈسم، آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کی فین ہوں۔۔۔


وسیم اکرم
کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے والد کی جدائی پر بہت دکھ کے ساتھ کچھ الفاظ لکھے اور کہا کہ آپ کو کھونے کا دکھ آج بھی تازہ ہے، مجھے فاردرز ڈے پر یہی مل جاتا تھا کہ میں آپ کو ایک کال کرکے کہہ سکتا کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔۔۔ڈیڈی مجھے امید ہے کہ لوگ یہ سمجھ پائیں گے کہ کچھ نا ہونے سے تو ایک کال بھی بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے فینز سے کہا کہ اگر آپ اپنے والدین سے دور ہیں تو انہیں کال ضرور کریں۔۔۔


جنید خان
اداکار جنید خان نے اپنے بیٹوں اور اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا آپ کا بہت شکریہ ہم بہن بھائیوں کے لئے ہر وقت ایک ڈھال بنے رہنے کے لئے، ہمیں سپورٹ کرنے کے لئے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: