اگر میں لڑکا ہوتی۔۔۔پاکستانی اداکارائیں بھی خود کو مرد کی صورت میں دیکھ کر حیران ہوگئیں

image


ٹیکنالوجی میں جدت آتی ہے اور کوئی نیا فلٹر شوبز کو پھر ایک نئی دوڑ میں لگا دیتا ہے۔۔۔آج کل موبائل پر آنے والے نئے فلٹر کی مدد سے خود کو مخالف جنس کی صورت میں بدلنے کا فیشن ٹرینڈ بن چکا ہے۔۔۔پچھلے دنوں پاکستانی مرد اداکاروں نے خود کو اس فلٹر کی مدد سے بدلا تو اب ٹرینڈنگ میں ہیں تمام اداکارائیں بھی۔۔۔

ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے جب اپنے چہرے پر لگایا یہ فلٹر تو ایک بالکل نیا آدمی سامنے آیا جو دکھنے میں تو کافی اچھا تھا لیکن ماہرہ کے فینز کو لگتا ہے کہ یہ چہرہ صرف ایک لڑکی کے روپ میں ہی خوبصورت لگتا ہے

image


مہوش حیات
مہوش حیات تو اس فلٹر کو استعمال کرنے کے بعد ہو بہو اپنے بھائی دانش حیات سے ملنے لگیں اور ایسا لگا کہ دوسری تصویر ان کے بھائی کی ہے۔۔۔

image


سجل علی
سجل علی کی خوبصورت بڑی بڑی آنکھیں اور بھولا بھالا معصوم چہرہ جب ایک مرد کی شکل میں سامنے آیا تو بالکل سمجھ میں نہیں آیا۔۔۔کیونکہ سجل کے فیچرز خالص لڑکیوں والے ہیں ۔۔

image


ایمن منیب
ایمن منیب کے چہرے کو لڑکے والے فلٹر میں دیکھ کر بے ساختہ ہنسی آجاتی ہے کیونکہ وہ مرد کی شکل میں بھی بہت اچھی لگ رہی تھیں ۔۔۔ایمن اس طرح کے تجربات کرکے اکثر دیکھتی ہیں اور پھر خود بھی بہت ہنستی ہیں۔۔۔

image


منال
ایمن کی بہن منال نے بھی اس فلٹر کو استعمال کیا اور وہ مرد کی صورت میں بالکل ہی مختلف نظر آئیں۔۔۔ایسا لگ رہا تھا کہ یہ دو الگ لوگ ہیں ۔۔۔

image


ہانیہ عامر
اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اپنی ویڈیوز میں بھی اس طرح کے روپ میں نظر آہی جاتی ہیں اس لئے وہ اس فلٹر کے ساتھ بہت زیادہ مختلف نظر نہیں آئیں۔۔۔لیکن یہ یقین ہے کہ وہ اپنے اس روپ کو دیکھ کر بہت ہنسی ہوں گی۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: