|
بیوی کو تو طلاق دے کر چھوڑ دیا مگر شوبز کے ایسے باپ جنہوں نے اپنے بچوں
کی بھی خبر نہ رکھی-
شوبز کی دنیا میں ہونےوالی شادیاں کامیابی کی شرح کے احتبار سے سخت بے
یقینی کا شکار ہوتی ہیں اور جتنی دھوم سے یہ شادیاں ہوتی ہیں اتنی ہی
خاموشی سے یہ شادیاں طلاق پر پہنچ کر ٹوٹ بھی جاتی ہیں اور زندگی بھر ساتھ
نبھانے والے جوڑے اپنے راستے جدا کر کے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جاتے ہیں-
مگر ان کے اس فیصلے کا سب سے زیادہ اثر ان بچوں پر پڑتا ہے جو کہ یا تو ماں
کے ساتھ رہ جاتے ہیں اور آگے کی ساری زندگی باپ کے بغیر گزارنے پر مجبور ہو
جاتے ہیں- ایسے ہی کچھ سیلیبریٹیز کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جنہوں نے
طلاق کے بعد صرف بیوی کو ہی نہیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی چھوڑ دیا-
1: علی عسکری
مائرہ خان اور علی عسکری کی ملاقات 2006 میں لاس اینجلس میں ہوئی اور 2007
میں یہ دونوں مائرہ کے والدین کی مخالفت کے باوجود شادی کے بندھن میں بندھ
گئے- اس وقت علی عسکری ایم ٹی وی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے اور
مائرہ خان نے بھی بطور وی جے ایم ٹی وی سے ہی اپنے کیرئير کا آغاز کیا اس
دوران اللہ نے اس جوڑے کو ایک بیٹے ازلان سے بھی نوازہ- مگر اس کے ساتھ
ساتھ مائرہ کی مصروفیات میں اضافہ ہوتا گیا اور علی عسکری کامیابی کے اس
سفر میں مائرہ کا ساتھ نہ دے سکے اور اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرنے کا
فیصلہ کر لیا اور شادی کے آٹھ سال بعد ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی- اس
کے بعد ازلان کی پرورش کی کلی ذمہ داری مائرہ خان نے سنبھال لی جب کی علی
عسکری نے کچھ سال قبل زارا دادا بھائی جو کہ ان کی کولیگ تھیں ان کے ساتھ
شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا اور ان کا بیٹا ازلان صرف مائرہ خان
کی ذمہ داری بن گیا-
|
|
2: فیصل قریشی
خوبرو اور اسمارٹ فیصل قریشی جن کی ان کے بیٹے فرمان قریشی کے ساتھ تصاویر
آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ان کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ بات
جانتے ہیں کہ فیصل قریشی کو اللہ نے فرمان قریشی سے قبل بھی ایک بیٹے سے
نوازہ تھا جو کہ ان کی دوسری بیوی سے تھا- مگر ان کی یہ شادی کامیاب نہ ہو
سکی تھی اور ان کی دوسری بیوی اپنے بیٹے کو لے کر کینیڈا چلی گئی تھیں اور
اب وہ بیٹا اپنی ماں کے ساتھ کینیڈا ہی میں رہتا ہے جب کہ قیصل قریشی اپنی
تیسری بیوی اور ان سے ہونے والے بیٹا بیٹی کے ساتھ اور پہلی بیوی سے ہونے
والی بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں-
|
|
3: محب مرزا
محب مرزا جو کہ مشہور ڈائریکٹر اور اداکار بھی ہیں ان کی شادی آمنہ شیخ کے
ساتھ ان کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور یہ شادی بظاہر کافی کامیاب بھی تھی-
شادی کے طویل عرصے کے بعد اس جوڑے کو اللہ نے ایک بیٹی سے بھی نوازہ تھا-
مگر گزشتہ سال ایک شو میں محب مرزا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے اور
آمنہ شیخ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور بیٹی آمنہ کے پاس ہی ہے ذرائع کے
مطابق آمنہ شیخ طلاق کے بعد کافی عرصے کے لیۓ اپنی بیٹی کے ساتھ امریکہ شفٹ
ہو گئی تھیں حال ہی میں فادر ڈے پر محب مرزا نے اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے
اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کا شمار ان بدقسمت باپ میں ہوتا ہے جس کو یہ
بھی نہیں پتہ کہ اس وقت اس کی بیٹی کہاں ہے-
|
|
4: عدنان سمیع
عدنان سمیع جنہوں نے بھارتی شہریت اختیار کر کے پاکستانیوں کے دل سے اپنی
قدر کم کر دی تھی اس سے قبل زیبا بختیار سے شادی کرنے کے بعد ایک طویل عرصے
تک پاکستانیوں کے دلوں پر راج کر چکے ہیں- ان دونوں کو اللہ نے اس شادی کے
نتیجے میں ایک بیٹے اذان سے بھی نوازہ مگر طلاق کے بعد اذان کی پرورش کی
کلی ذمہ داری زیبا نے سنبھال لی اور انہوں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی
بھی نہیں کی جب کہ عدنان سمیع نے نہ صرف دوسری شادی کر لی بلکہ ایک نئی
شہریت کے ساتھ ساتھ ایک نئی زندگی کا بھی آغاز کر دیا اذان آج پاکستان میں
بطور موسیقار کامییابی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے-
|
|