|
پاکستانی انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جو بہت سوچتے ہیں۔۔۔۔ایسے لوگوں
کی پہچان یہ ہے کہ وہ آپ سے بات چیت کے دوران بھی آپ کے بارے میں ہی سوچنا
شروع کردیں گے۔۔۔بیٹھے بیٹھے کہیں کھو جاتے ہیں۔۔۔
سجل علی
یوں تو سجل علی کافی حاضر جواب ہیں اور ان کے پاس باتوں کا خزانہ ہے لیکن
اکثر انٹرویوز میں انہیں اچانک کچھ سوچتے ہوئے دیکھا گیا۔۔۔انٹرویو کے
دوران ہی ان کے چہرے پر واضح گہری سوچ نظر آئی۔۔۔سجل علی کا دھیان ضرور
ہوتا ہے بات میں لیکن وہ اس جڑی کئی باتیں اور بھی سوچنے لگتی ہیں یا شاید
ان کے دماغ میں کوئی اور ہی بات شروع ہوجاتی ہے-
|
|
انعم تنویر
انعم تنویر ڈراموں میں تو کافی حاضر دماغ لگتی ہیں لیکن انٹرویوز میں انہیں
کبھی کبھی سوال بھی سمجھ میں نہیں آتے اور وہ اکثر دوران نٹرویو ہی پوچھ
لیتی ہیں۔۔۔دوبارہ بولئے گا۔۔۔فیصل قریشی کے ایک شو سلام زندگی میں انہیں
ایسا کئی بار دیکھا گیا۔۔۔شاید وہ دماغ میں انگریزی کے جملوں کو جوڑ رہی
ہوتی ہیں اور اچانک ہی سوال بدل جاتا ہے۔۔۔
|
|
نیلم منیر
نیلم منیر کے چہرے پر ہر وقت یہ کیفیت طاری رہتی ہے جیسے وہ باتیں تو اسی
دنیا میں کر رہی ہیں لیکن دماغ کہیں اور بھی موجود ہے۔۔۔حالانکہ نیلم منیر
کو ہر بات کا جواب پتہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی وہ اپنے ہی جواب کے درمیان
میں اصل مدعا بتا نا بھول جاتی ہیں۔۔۔اس کے لئے آپ کو ان کے انٹرویوز
دیکھنے پڑیں گے۔۔۔
|
|
دانش نواز
یاسر نواز کے بھائی دانش نواز خود ایک ہدایتکار بھی ہیں لیکن کیونکہ وہ
کافی شرارتی ہیں اس لئے ان کا دماغ انٹرویو کے دوران بھی اکثر کسی نا کسی
شرارت میں لگا ہوتا ہے اور انہیں بات کو دوبارہ پوچھنا پڑتا ہے ۔۔۔شائستہ
لودھی کے پرانے شوز میں ان کی کئی بار آمد ہوئی لیکن اگر شو شرارتی ہو تو
اکثر سوالات کے دوران اپنے اندر مسکراتے ہوئے کسی اور ہی سوچ میں مگن نظر
آئے۔۔۔
|
|