وہ 100 گھرانوں کی کفالت کرتے تھے۔۔۔شوبز ستارے جن کے دل سونے کے ہیں

image


کسی کی مدد کرنا اور پھر اس طرح مدد کرنا کہ دنیا کو اس کی خبر نا ہو ایک بہت بڑی نیکی ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جب انہوں نے اپنی پرواہ نا کرتے ہوئے دوسروں کے لئے پہلے سوچا۔۔۔جن کا دل سمندر سے بھی بڑا ہے اور اس کی گہرائی تک پہنچنا مشکل ہے۔۔

امجد صابری مرحوم
مرحوم امجد صابری شوبز کے ان چند ستاروں میں سے ہیں جن کے دل خالص سونے کے تھے۔۔۔جو لوگوں میں چلتے پھرتے اپنی مسکراہٹ سے زندگی بانٹتے تھے۔۔ان کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جب انہوں نے قریب سو گھرانوں کی کفالت شروع کی اور وہ باقاعدگی سے ان کے گھر کو چلاتے رہے۔۔۔امجد صابری مرحوم کے جنازے میں ہزاروں لوگ وہ تھے جو اپنے گھر کے یتیم ہونے پر رو رہے تھے۔۔۔کیونکہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف تھے کہ ان کی زندگی میں صرف اپنے بچوں کی نہیں بلکہ کئی بچوں کی محبت تھی۔۔۔سماء ٹی وی کے رمضان میں منعقد ایک شو میں وہ جج کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جب ایک نابینا بچی نے نعت پڑھی ’’اب تو آنکھوں میں بھی کچھ نہیں ہے ، ورنہ قدموں میں آنکھیں بچھا دوں‘‘ ۔۔۔اس بچی کی نعت سننے کے بعد امجد صابری مرحوم نے وعدہ کیا کہ وہ اس بچی کو مدینہ تک پہنچائیں گے اور اس کی عمرہ کی ٹکٹ اپنی طرف سے دیں۔۔۔

image


معمر رانا
معمر رانا کو دیکھ کر بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں بہت بھرم اور بہت اکڑ ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔۔۔معمر رانا ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کا دل بھی سونے کا ہے۔۔۔وہ بہت مشکل حالات سے بھی گزرے ہیں لیکن اپنا درد بہت کم لوگوں کو بتایا۔۔۔اس لئے وہ جانتے ہیں کہ انسان تکلیف میں کتنا بے بس ہوجاتا ہے۔۔۔فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے فلم انڈسٹڑی کے بہت سارے لوگوں کا کام ٹھپ ہوگیا، بہت سارے گھروں کا چولہا بجھنے لگا۔۔۔ایسے وقت میں کسی نے سوال کیا معمر رانا سے کہ آپ ابھی بھی وہی پرانے انداز کی فلموں میں کیوں نظر آتے ہیں۔۔۔اس کا جواب ان کی بیگم نے دیا کہ معمر رانا اصل میں ان لوگوں کی روزی کو بند نہیں کرنا چاہتے۔۔۔اور کبھی بھی ان کے کام کو انکار نہیں کرتے۔۔۔

image


ساحر لودھی
دنیا اس میزبان کو چاہے کچھ بھی کہے لیکن حقیقت میں ساحر لودھی ایک انتہائی صاف دل کے اور دوسروں کی مدد کرنے والے انسان ہیں۔۔۔انہوں نے لوگوں کی مدد کے لئے کبھی انکار نہیں کیا اور اپنے شو میں آنے والے بیشتر مہمانوں کی جو ضرورتمند ہوتے ہیں وہ خود ہی مدد کر دیتے ہیں۔۔۔ساحر لودھی کے والد نے ایک بار کسی سے تذکرہ کیا کہ ساحر صرف میرے لئے ہی ایک ہیرا بیٹا نہیں بلکہ وہ ایک ہیرا انسان ہے بہت سارے لوگوں کے لئے۔۔۔اور سب سے بڑی بات یہ ے کہ وہ کبھی کسی کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑتا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: