پاکستان جسے ملک میں آن لائن تعلیم بظاھر ایک اچھا قدم ھے
ملک میں پھیلی کورونا وباء کے سبب جہاں دوسرے ادارے بند ھوئے وھاں تعلیمی
ادارے بھی بند ھو چکے ھیں۔طلباء کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے
ٹیکنالوجی کا استعمال بظاہر ایک مثبت قدم ھے۔تعلیمی اداروں نے تعلیمی نقصان
کو پورا کرنے کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا۔۔دیکھا جائے تو طلباء
کے حق میں یہ قدم موثر ھو گا۔۔لیکن اس کا ایک نقصان یہ بھی ھے کہ وہ
پسماندہ علاقے جہاں انٹرنیٹ تو دور عام نیٹ ورک نہیں آتا۔۔ان علاقوں کے
طلباء اس سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟۔۔
زیادہ تر یونیورسٹیز نے امتحانات بھی اسی ٹیکنالوجی کے زریعے لیے۔۔یہاں
سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ وہ طلباء جن کی انٹربیٹ تک رسائی نہیں ھے وہ اس
نقصان کی تلافی کیسے کریں؟۔۔پاکستان کے تعلیمی اداروں کو یہ بات سوچنی ھو
گی آخر کو اس ملک کے مستقبل کا سوال ھے۔۔
|