مجھے کردار ہی غصے والے ملتے ہیں۔۔۔شوبز میں کس کو منفی انداز میں ہی پسند کیا جاتا ہے

image


کچھ لوگوں پر غصہ جچتا ہے۔۔۔بات تو عجیب ہے لیکن جب کوئی ڈرامہ دیکھیں اور کسی کردار سے شدید نفرت ہو اس کے غصے کی وجہ سے تو سمجھ لیں کہ وہ اداکار کامیاب ہوگیا۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کو زیادہ تر غصہ والے ہی کردار ملتے ہیں اور ان پر غصہ جچتا بھی ہے۔۔

فیروز خان
اداکار فیروز خان کو کئی ڈراموں میں غصہ والا یا پھر منفی کردارا دا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔۔۔شاید لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ یہ ہیرو تو ہے لیکن ذرا الگ قسم کا۔۔۔جو منفی بھی ہوگا تو لوگ اس کی کامیابی کی ہی دعا کریں گے۔۔۔فیروز خان ان چند اداکاروں میں سے ہیں جن کے پاس ہیرو بننے کے تمام مواقع ہونے کے باوجود انہوں نے اداکار بننے کو فوقیت دی اور خانی ڈرامہ میں ان کا منفی کردار لوگوں کو اپنے دل کے بہت قریب محسوس ہوا۔۔۔وہ تقریبا تین سے چار ڈراموں میں غصہ والا ہی کردار ادا کرچکے ہیں۔۔۔

image


نیلم منیر
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنی حسین لڑکی سے لوگ نفرت بھی کر سکتے ہیں۔۔۔نیلم منیر نے جب ’’دل موم کا دیا‘‘ میں الفت کا کردار نبھایا تو ان سے شدید الجھن ہونے لگی تھی۔۔۔ان کی اداکاری نے دماغ کو اپنے بس میں کرلیا تھا اور کوئی شک نہیں تھا کہ منفی کردار میں اس حسین لڑکی نے سارے نمبر لے لئے تھے-

image


اشنا شاہ
اداکارہ اشنا شاہ نے جب ’’بلا‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تو لوگوں کو ان سے ایسی نفرت ہوئی کہ اکثر ان کے اصلی زندگی کے معاملات میں بھی لوگ اسی کردار کو درمیان میں لے آتے ہیں۔۔۔اشنا شاہ کیونکہ سوشل میڈیا پر کافی کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کردیتی ہیں اس لئے انہیں منفی ہی سمجھا جاتا ہے اور اکثر انہیں اسی طرح کے کردار بھی ملتے ہیں۔۔۔

image


سید جبران
سید جبران دکھنے میں ا یک انتیائی مہذب اور شریف انسان لگتے ہیں لیکن جب انہوں نے ڈرامہ ’’ چپ رہو‘‘ اور ’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘ میں ا پنے منفی انداز دکھائے تو لوگوں کو لگا کہ یہ ایک ایسا منفی کردار ہے جو اکثر گھرانوں میں ہوتا ہے لیکن کوئی اسے سمجھ نہیں پاتا۔۔۔جس کے چہرے سے کوئی سازش بھی نہیں ٹپکتی لیکن وہ اندر ہی اندر بہت بڑے بڑے تیر چلاتا ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: