میری بڑی بیٹی چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے دیوانی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کی بڑی بیٹیاں

image


کہتے ہیں پہلی اگر بیٹی ہو تو پھر چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے جیسے دوسری ماں دنیا میں آجاتی ہے ۔۔۔ایسا سچ بھی ہے کیونکہ بیٹیوں میں قدرتی طور پر ذمہ داری کا احساس اور محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔۔۔شوبز ستارے بھی اپنے گھر کی بڑی بیٹیوں کو بہت پیار اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کہ پہلی بیٹی کتنی بڑی رحمت اور نعمت ہے۔۔۔

فیصل قریشی کی بیٹی آیت
اداکار فیصل قریشی کے گھر پانچ ماہ پہلے ایک ننھا اضافہ ہوا فرمان قریشی کے نام سے۔۔۔اور آیت کو آخر کار بڑی باجی کا درجہ مل ہی گیا۔۔۔لیکن آپ لوگ آیت کو معمولی بچی مت سمجھئے گا ۔۔کیونکہ وہ بڑی باجی ہیں کمال کی اور اپنے چھوٹے بھیا فرمان قریشی کے لئے دیوانی ہیں۔۔۔جیسے ہی پڑھائی سے فارغ ہوتی ہیں تو پورا وقت چھوٹے بھائی کو دیتی ہیں اور کمر سے ٹنگا کر خوب گھماتی ہیں اور مستی بھی کرتی ہیں ان کے ساتھ۔۔۔فیصل قریشی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ آیت اپنے چھوٹے بھائی کے لئے کافی حساس ہے اور ہم دونوں میاں بیوی کے لئے ایک بہت بڑی سپورٹ ہے۔۔۔

image


شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی
اداکار شہود علوی کے گھر میں رحمتوں کا خزانہ ہے اور تین بیٹیاں ہیں۔۔۔ان کی بڑی بیٹی اریبہ علوی نے ایک عرصہ جیو ٹی وی پر انٹرن شپ بھی کی اور بعد میں پروڈکشن کا حصہ بھی بنیں۔۔۔ان کے ساتھ کام کرنے والے بھی جان گئے تھے کہ اریبہ کتنی ذمہ دار اور احساس رکھنے والی لڑکی ہے تو پھر سوچیں کہ وہ بڑی بہن کیسی ہوں گی۔۔۔اریبہ نے ایک ڈرامے میں اداکاری بھی کی لیکن ان میں غرور یا کسی بھی قسم کی برتری کا گمان بھی نہیں۔۔۔وہ اپنی چھوٹی بہنوں کے لئے ایک ڈھال کی طرح ہیں اور اکثر انہیں اچھائی اور برائی کا فرق بھی سمجھاتی ہیں ۔۔۔

image


جویریہ سعود کی بیٹی جنت
جویریہ سعود ہر معاملے میں بہت کامیاب ہیں اور یہی حال ان کا اپنے بچوں کی تربیت میں ہے۔۔۔ان کی بڑی بیٹی جنت بہت بڑی نہیں ہے لیکن اپنے چھوٹے بھائی کے لئے وہ ایک بہت سمجھدار بچی ہے۔۔۔اس میں احساس اور ذمہ داری کوٹ کوٹ کر بھری ہے اور وہ اکثر اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم کو تھوڑا ڈانٹ بھی دیتی ہیں ان باتوں پر جو انہیں سمجھ میں نا آئیں۔۔۔بہترین نعت بھی پڑھتی ہیں اور جویریہ سعود اور سعود کے لئے ہر معاملے میں آگے آگے رہتی ہیں۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: