تم دونوں تین دن کمرے سے باہر نہیں آؤ گے --- دنیا بھر میں شادی کی عجیب و غریب رسومات

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں شادی کے موقع پر اپنی ثقافت اور روایات کے مطابق مخصوص رسم و رواج اپنائے جاتے ہیں، جن کا مقصد شادی کی تقریب سے بھرپور طور پر لطف اٹھانا ہوتا ہے۔ لیکن بعض رسم و رواج انتہائی انوکھے اور عجیب و غریب بھی ہوتے ہیں جو کہ یا تو بہت دلچسپ معلوم ہوتے ہیں یا پھر بعض اوقات ان کا پورا کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہوتا- آئیے ایسی ہی چند دنیا بھر میں شادی کی عجیب و غریب رسومات کے بارے میں بتاتے ہیں-
 
جوتا چھپائی
جوتا چھپائی کی رسم بھارت اور پاکستان میں ہونے والی شادیوں کی سب سے اہم رسم سمجھی جاتی ہے- اس میں دلہن کی سہیلیاں یا بہنیں دولہے کا ایک جوتا چھپا لیتی ہیں جو کہ ایک بھاری رقم وصول کرنے کے بعد واپس کیا جاتا ہے-
image
 
تین دن کمرے میں
انڈونیشیا میں دولہا اور دلہن کو تین دن کے لیے کمرے میں بند کردیا جاتا ہے اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں ہوتی- بظاہر یہ ایک دلچسپ رسم معلوم ہوتی ہے لیکن صبر کیجیے اس کا ایک تلخ پہلو بھی ہے- جی ہاں ان دولہا دلہن کو تین دن تک باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی-
image
 
سفید رنگ
جاپانی دلہن رسم کے طور پر ایک موقع پر صرف سفید رنگ کا ہی استعمال کرتی ہے- اس رسم میں دلہن سر سے لے کر پاؤں تک سفید رنگ ہی زیب تن کیے ہوتی ہے- یہاں تک کہ دلہن نے میک اپ بھی سفید رنگ کا ہی کر رکھا ہوتا ہے- اس موقع پر پہنے جانے والے خاص لباس کے ساتھ ایک خاص بڑی سے ٹوپی بھی ہوتی ہے جسے 'tsunokushi' کہا جاتا ہے- جاپانیوں کا ماننا ہے کہ یہ ٹوپی حسد والے سینگ چھپاتی ہے اور یہ حسد دلہن کو اپنی ساس کی طرف سے محسوس ہوسکتی ہے-
image
 
حجام دوست
یونان میں دولہا کے دوست ہی اس کے حجام بن جاتے ہیں اور دولہا کی شیو بناتے ہیں- اس شیو کے بعد دولہا کی ساس اسے شہد اور بادام کھلاتی ہے- یہ بھی ایک انتہائی دلچسپ رسم ہوتی ہے جسے بڑے زور و شور سے ادا کیا جاتا ہے-
image
 
مٹی کے برتن
جرمنی میں دولہا دلہن جب اپنا گھر بسانے کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے قبل انہیں ان مٹی کے برتنوں کی صفائی کرنا ہوتی ہے جو ان کے رشتے داروں نے پھینکے ہوتے ہیں- ان لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے نوبیاہتا جوڑا بری روحوں سے محفوظ رہتا ہے-
image
 
وہیل کے دانت
فجی میں جب لڑکا لڑکی کے والد کے پاس لڑکی کا ہاتھ مانگنے جاتا ہے تو اس وقت ایک انتہائی دلچسپ رسم ادا کی جاتی ہے- جی ہاں اس وقت لڑکا لڑکی کے والد یعنی اپنے ہونے والے سسر کو وہیل کے دانت تحفے میں پیش کرتا ہے-
image
 
شیر خوار بچہ
چیک باشندے دولہا دلہن کے بستر پر رسم کے طور پر کچھ وقت کے لیے کسی شیر خوار بچے کو ضرور بیٹھاتے ہیں- ان کا ماننا ہے کہ اس طرح نوبیاہتا جوڑے کو خدا اولاد سے ضرور نوازتا ہے - اس کے علاوہ مہمان جوڑے پر دال ، چاول اور مٹر کے دانے بھی پھینکتے ہیں اور اس کا مقصد بھی اولاد ہی ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: