|
یہ سچ ہے کہ موت کا کوئی بھروسہ نہیں لیکن انسان اپنے ذہن میں زندگی کا
خاتمہ نوجوانی میں کبھی محسوس نہیں کرتا۔۔۔وہ خواب دیکھتا ہے اور یہ خواب
اکثر پورا ہونے سے پہلے ہی اس کا بلاوا آجاتا ہے۔۔۔شوبز کی ایسی کئی
خوبصورت خواتین ہیں جو بہت جلدی اس دنیا سے چلی گئیں-
نازیہ حسن
نازیہ حسن کی ابھی عمر ہی کیا تھی کہ انہیں کینسر جیسے مہلک مرض نے
آدبوچا۔۔۔ان کے بھائی زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ نازیہ کے بہت سارے خواب تھے
جن میں سے کچھ پورے ہونے باقی تھے۔۔۔وہ اپنے بیٹے کے حوالے سے بہت پر عزم
تھیں۔۔۔نازیہ نے نوجوانی کے یہ دن انتہائی تکلیف اور درد میں گزارے لیکن ان
کی ہمت ان کی طرح جوان رہی۔۔۔
|
|
زارا عابد
ماڈل اور اداکارہ زارا عابد کی عمر صرف اٹھائیس برس تھی اور انہوں نے اسی
لاک ڈاؤن کے دوران اپنی سالگر ہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔۔۔لاہور میں
پیدا ہونے والی اس لڑکی کی فیملی کراچی میں ہی مقیم تھی اور یہ کراچی میں
ہی پلی بڑھیں۔۔۔ایک ایسی لڑکی جس نے اپنے گھر کو سنبھالنے کے لئے انتھک
محنت کی اور اس کی محنت جب لائی تو جانے کا وقت قریب آگیا۔۔۔حال ہی میں
ہونے والے طیارہ حادثے میں سے ایک مسافر زارا عابد بھی تھیں ۔۔۔جو اپنے کئی
خوابوں کو پورا کرنے سے پہلے ہی دنیا سے چلی گئیں۔۔۔
|
|
ثنا خان
اداکارہ ثنا خان نے بہت زیادہ ڈرامے تو نہیں کئے تھے لیکن وہ ان لوگوں میں
سے تھیں جو آتے ہی چھا جاتے ہیں۔۔۔ان کی شادی بابر خان سے ہوئی تو لگتا تھا
کہ اس سے زیادہ خوبصورت اور محبت کرنے والی جوری اب شاید ہی کہیں نظر
آئے۔۔۔لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی موت نے ثنا خان کے دروازے پر دستک دے
دی اور ایک حادثے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔۔۔ان کے شوہر کا کہنا ہے
کہ ثنا دوران سفر بارہا محبت کا اظہار کرتی رہی۔۔۔اس کی آنکھوں میں مستقبل
کی چمک تھی لیکن وہ اپنی موت سے بے خبر تھی۔۔۔
|
|
ماریہ خان
فلم ’’محبتاں سچیاں ‘‘ میں سیکنڈ ہیروئن کا کردار نبھانے والی ماریہ خان کی
موت بھی محض اٹھائیس برس کی عمر میں ہوئی۔۔۔بظاہر فٹ اور صحت مند دکھنے
والی اس نوجوان آرٹسٹ کا دل اچانک یوں بند ہوجائے گا یہ کوئی نہیں جانتا
تھا۔۔۔ان کی موت دل کے دورہ کے سبب ہوئی اور یہ ایک ایسی موت تھی جس کو سن
کر انڈسٹری میں کئی لوگ پریشان اور غمزدہ ہوگئے تھے۔۔۔
|
|
فرح جہانزیب
شیف اور ڈیزائنر فرح جہانزیب ایک بہت زندہ دل خاتون تھیں ا ور ان کی عمر
بہت زیادہ نہیں تھی۔۔۔ان کے کئی خواب تھے اپنی بیٹیوں کو لے کر لیکن موت نے
انہیں مہلت نہیں دی۔۔۔ان کو کینسر جیسے موذی مرض نے آگھیرا تھا۔۔آخری دنوں
میں وہ امید اور ناامیدی کے کئی طوفانوں سے گزریں ا ور پھر موت سے جا ملیں۔۔۔
|
|