ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دو۔۔۔اسکینڈلز کا ڈٹ کر سامنا کرنے والے اداکار

image


سوشل میڈیا کی حکمرانی ہے اور آئے دن کسی بھی ستارے کی کوئی بھی بات پکڑ کر اس پر میمز اور کئی طرح کی نئی پرانی باتیں نکال کر لمحوں میں بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے۔۔۔ایسے کئی پاکستانی ستارے ہیں جن پر اسکینڈلز کی بھرمار رہی لیکن وہ ایک کان سے سنتے اور دوسرے سے نکال دیتے۔۔۔اور انہیں اپنی بات کا جواب دینا بہت اچھی طرح آتا ہے۔۔۔

شہروز سبزواری
شہروز سبزواری کو سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ وہ ایک بہت سینئر اور کامیاب اداکار کے اکلوتے بیٹے ہیں۔۔۔ان سے امیدیں بھی اسی حساب سے لگائی گئیں اور انہوں نے ہر بار طرح طرح کے اسکینڈلز کا سامنا کیا۔۔۔سب سے پہلے انہوں نے سید نور کی ایک فلم میں کام کیا جس کے پرومو نے ہی انڈسٹری میں طوفان مچادیا اور لوگوں نے انہیں ناکام ترین اداکاروں میں شامل کرنا شروع کیا۔۔۔لیکن کہیں پر بھی شہروز سبزواری نے یہ نہیں کہا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے پر افسوس ہے۔۔۔بلکہ یہی کہا کہ میرا سید نور صاحب کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ہوگیا۔۔۔پھر سائرہ اور ان کے درمیان خلع کی باتیں گردش کرنے لگیں تو اس وقت بھی شہروز نے سب کے سامنے ڈٹ کر کہا کہ ایسا کچھ نہیں لیکن سائرہ اپنے والدین کے گھر ہے۔۔۔علیحدگی ہے کچھ بھی ختم نہیں ہوا۔۔۔اور پھر سب سے بڑا اسکینڈل آیا صدف کنول کے ساتھ۔۔۔لیکن اس پر بھی شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا کو فیس کیا اور کہا کہ میری طلاق کی وجہ صدف نہیں۔۔۔اور یہ شادی اس کے کافی دن بعد ہوئی ہے۔۔۔

image


علی ظفر
اداکار علی ظفر پر جب میشا شفیع نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور می ٹو کی موومنٹ چل پڑی تو علی ظفر ٹوٹے ضرور لیکن انہوں نے خود کو سب کے سامنے ہمیشہ سمیٹ کر رکھا۔۔۔پھر ان پر لوگوں نے یہ تک الزام لگایا کہ وہ باقاعدہ مجبور کرکے اپنے لئے بیانات لے رہے ہیں۔۔۔علی ظفر کو ایوارڈ شو کے لئے بلایا گیا تو بڑے بڑے ناموں نے خود کو ایوارڈ شو سے جدا کرلیا۔۔۔سب نے کہا کہ ہم ایسے آدمی کے ساتھ کام بھی نہیں کریں گے۔۔۔اور اس کے اثرات یہ ہوئے کہ پاکستان سپر لیگ میں علی عظمت کے بنائے گانے کو شروع میں پسند نا کیا گیا اور لوگوں نے علی ظفر کو یاد کیا تو علی عظمت نے کہہ ڈالا کہ علی ظفر تو کرائے کے بلاگرز سے دوسروں کے گانوں کی برائیاں لکھواتا ہے۔۔۔علی ظفر نے کھل کر اس اسکینڈل کا بھی جواب دیا۔۔۔اور باقاعدہ طنز کے تیر چلا ئے کہ دنیا میں جو بھی غلط ہے وہ سب میں ہی تو کروا رہا ہوں۔۔۔یعنی وہ جانتے ہیں کہ ان اسکینڈلز کو اب کیسے چلانا ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: