|
|
شوبز انڈسٹری میں راج کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔۔۔بہت پاپڑ بیلنے پڑتے
ہیں، بہت رسوائیاں اٹھانی پڑتی ہیں اور بہت دھکے ملتے ہیں تب کہیں جا کر
ہیرا بنتا ہے اور عوام کو ملتا ہے کوئی اسٹار۔۔۔ایسے بہت سارے اداکار ہیں
جن کی زندگی میں بہت دھکے اور بہت تکالیف لکھی گئیں اور ایک دن انہوں نے
خود کو ثابت کیا۔ |
|
عمران اشرف |
رانجھا رانجھا کردی کا یہ بھولا۔۔۔زندگی میں بہت مسائل کا سامنا کرنے کے
بعد اس مقام تک پہنچا جہاں وہ اپنی مرضی کے پیسے اور اپنی مرضی کے کردار کی
ڈیمانڈ کرسکے۔۔۔ایک دور وہ بھی تھا جب اس بہترین آرٹسٹ کو پروڈیوسر اور
ڈائریکٹر کے آگے پیچھے گھومنا پڑتا تھا۔۔۔ان کی گڈ بک میں آنے کے لئے بہت
کام کرنے پڑتے تھے اور پہلے ڈرامے میں تو ان کے پاس اپنے جوتے تک نا تھے تو
لائٹ مین سے ادھار لئے شوٹ کے لئے۔۔۔لوگوں نے عمران اشرف کو ایک عرصے تک
دبایا اور اوپر آنے نا دیا۔۔۔لیکن لگن اور قسمت کی مہربانی سے اس اداکار نے
خود کو ثابت کیا اور آج وہ وقت ہے جب انہیں سائیڈ رول سے نکال کر ہیرو اور
بڑے منفی کرداروں سے نوازا جاتا ہے۔۔۔ |
|
|
حنا دلپزیر |
میں کام کرنا چاہتی ہوں۔۔۔کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ بلبلے کی مومو نے کبھی یہ
وقت بھی دیکھا ہوگا۔۔۔اتنی بڑی آرٹسٹ جنہیں بشریٰ انصاری کے بعد سب سے
زیادہ سراہا گیا۔۔۔ایک دور تھا جب شوہر سے علیحدگی کے بعد ریڈیو میں آرجے
کی حیثیت سے کام کرتی تھیں۔۔۔پھر اسکرین پر آئیں۔۔۔مارننگ شوز میں چھوٹے
چھوٹے کردار بھی کئے اور کبھی یہ نہیں کہا کہ میرے ٹیلنٹ کو تم لوگوں نے
ابھی دیکھا ہی کہاں ہے۔۔۔خاموشی سے اپنی ضرورت کو اپنے خوابوں پر حاوی
کرلیا۔۔۔لیکن پھر ان کی زندگی میں ’’بنس روڈ کی نیلوفر‘‘ آیا۔۔۔اور حنا
دلپذیر کو موقع ملا کہ وہ خود کو ہر کردار میں ثابت کر سکیں۔۔۔ |
|
|
صبا قمر |
کوئی اداکارہ صبا قمر کی وہ فوٹو شوٹس دیکھے جو ان کے انڈسٹری میں آنے کے
بعد کی گئیں۔۔۔وہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا۔۔۔۔وہ اپنے گھر کو
چلانے کے لئے بھی اس انڈسٹڑی میں آئیں۔۔۔لیکن وہ جانتی نہیں تھیں کہ یہ ایک
ایسی دنیا ہے جہاں قدم قدم پر خود کو مشکلات سے نکال کر آسمان کی بلندیوں
تک پہچانا پڑتا ہے۔۔۔بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ صبا قمر کے پاس اس وقت
کوئی ٹھکانہ تک نا تھا جب وہ کراچی آئیں لیکن آج وہ صف اول کی اداکاراؤں
میں شامل ہیں۔۔۔ |
|