انداز ہندوستانی مگر دل ہے پاکستانی، پاکستانی اداکار جو بھارتی اداکاروں کی کاپی کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں

image


برصغیر کی تقسیم کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کو لائن آف کنٹرول تو بنا دیا گیا تھا مگر اس لائن آف کنٹرول سے بھارتی فلموں کا پاکستان میں داخلہ اور پاکستانی ڈراموں کا بھارت میں داخلہ نہیں روکا جا سکا، یہی سبب ہے کہ جدا ہونے کے باوجود بالی وڈ کی فلم انڈسٹری اپنی قامت اور کامیابی کی شرح کے حساب سے ہمارے اداکاروں کے لیے ایک انسپائریشن کا درجہ رکھتی ہے اور وہ لاشعوری طور پر بھی اس کو کاپی کرتے نظر آتے ہیں جس کا اعتراف وہ کھلے لفظوں میں کبھی نہیں کرتے ہیں- مگر ان کے انداز چیخ چیخ کر گواہی دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ کس اداکار جیسا نظر آنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ایسے ہی کچھ اداکاروں کےبارے میں ہم آّپ کو آج بتائيں گے-

1: زارا نور عباس بطور ایشوریہ رائے
زارا نور عباس نے بہت کم وقت میں اپنے انداز اور خوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں میں تیزی سے جگہ بنائی ہے- ڈرامہ عہد وفا میں ان کی چلبلی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا اس کے بعد دیوار شب میں ان کا کردار اگرچہ فیروزہ بائی کے روپ میں بہت مختصر تھا مگر اس میں ان کے اوپر دیوداس کی پارو کی چھاپ واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی- اس کے بعد حال ہی میں وہ ڈرامہ زیبائش میں بھی نظر آرہی ہیں جس میں ڈائریکٹر اور کیمرہ مین ان کو خاص طور پر اس انداز میں شوٹ کر رہے ہیں جس سے ان کی ایشوریہ کے ساتھ مشابہت زیادہ سے زیادہ دکھائی جا سکے اور اس کے بعد ان کی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری بھی اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ وہ شعوری طور پر بھی اس بات کی خواہاں ہیں کہ لوگ ان کا موازنہ ایشوریہ رائے سے کریں-

image


2: حماد شعیب بطور رنویر سنگھ
حماد شعیب کا تعلق فیصل آباد کے ایک بزنس مین گھرانے سے تھا جن کی ڈانس کی ویڈیوز اور ٹک ٹاک ویڈیوز جب سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو لوگوں نے انہیں پاکستانی رنویر سنگھ قرار دیا- اور ان کی شکل اور انداز کو بالکل رنویر سنگھ جیسا قرار دیا مگر اس حوالے سے حماد شعیب کا یہ کہنا ہے کہ شکل بنانے والی ذات اللہ کی ہے اور اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے- مگر اس کے باوجود وہ شعوری طور پر کسی بھی طرح رنویر سنگھ جیسا نظر آنے کی کوشش نہیں کرتے ہیں- حال ہی میں ڈرامے سوتیلی مامتا سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز شوبز انڈسٹری میں کیا ہے اب اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا کہ تقدیر ان کی جھولی میں رنویر جیسی کامیابی ڈالتی ہے یا نہیں-

image


3: سونیا حسین بطور پریانکا چوپڑا
سونیا حسین جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سائڈ رول سے کیا تھا وقت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں اور محنت سے مرکزی کرداروں تک جا پہنچی ہیں- ان کے حوالے سے ان کے چاہنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کی شکل بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سے ملتی ہے- اگر سونیا حسین کی ابتدائی تصاویر کو دیکھا جائے اور حالیہ تصاویر کو دیکھیں تو انہوں نے اپنی شخصیت کو بہت گروم کیا ہے اور کچھ ایسی تبدیلیاں بھی ان کی حالیہ تصاویر میں واضح طور پر نظر آتی ہیں جس کا اعتراف اگرچہ وہ واضح طور پر نہیں کرتی ہیں مگر یہ تمام تبدیلیاں ان کو پریانکا چوپڑہ سے اور بھی مشابہ بنا رہی ہیں- خاص طور پر سونیا حسین نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے اور ان کو پریانکا چوپڑہ کے ہونٹوں جیسا بنانے کی کوشش کی ہے- اس کے علاوہ ماضی کے مقابلے میں اب سونیا کی رنگت بہت کھلی کھلی سی ہے جو کہ وائٹنگ ٹریٹمنٹ کے باعث ہی ممکن ہے مگر اس بات کا اعتراف کرنا پڑے گا کہ سونیا حسین اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں سے جادو جگا دیتی ہیں اور کہیں سے بھی پریانکا چوپڑہ کے انداز کی نقل کرتی ہوئی نظر نہیں آتی ہیں-

image


4: ساحر لودھی
ساحر لودھی نے اپنے کیرئير کا آغاز بطور وی جے کیا تھا اور لوگ ریڈیو پر ان کی آواز سن کر بغیر دیکھے ان کی آواز اور ان کے انداز کے دیوانے ہو گئے تھے- اس کے بعد جب ٹی وی اسکرین پر جب وہ نظر آئے تو سب نے ان کو پاکستانی شاہ رخ خان کہنا شروع کر دیا جس سے وہ اس حد تک متاثر ہوئے کہ انہوں نے ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے ساتھ ساتھ ایک فلم بنانے کا بھی اعلان کر دیا- جس میں انہوں نے خود کو بطور پاکستانی شاہ رخ خان کے طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا مگر ان کی یہ فلم کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکی اور اس بات کا فیصلہ ہو گیا کہ لوگوں نے ساحر لودھی کو پاکستانی شاہ رخ خان کے طور پر قبول نہیں کیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: