دیگچی کا چمچہ ۔۔۔ پاکستانی انڈسٹری کے وہ ستارے جنہیں آگے بڑھنا خوب آتا ہے

image


لفظ تو تھوڑا معیوب ہے لیکن پاکستانی انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے آگے بڑھنے کے لئے خود کو چمچہ بنا ہی لیا۔۔۔اور ایسا کئی بار ہوا کہ انہیں خوامخواہ میں کسی ایسے ایونٹ پر دیکھا گیا جس میں ان کی ضرورت نہیں تھی لیکن کیونکہ کچھ لوگ وہاں موجود تھے اس لئے ان کا پہنچنا بھی لازم ٹہرا۔۔۔انڈسٹری کے ایسے چمچوں کو شاید آپ بھی پہچانتے ہوں۔۔۔

ماہرہ خان
عجیب بات ہے لیکن سچ یہی ہے کہ ماہرہ خان ہم ٹی وی میں اپنی پسندیدگی اور اپنے آگے بڑھنے کے سفر کو بخوبی ملا سکتی ہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ ہم ٹی وی نے انہیں پہچان دی اور پھر ان کا سفر باقاعدہ شروع ہوا لیکن اس میں چمچہ بننے کی تو کوئی ضرورت ہی نہیں۔۔۔وہ اس حد تک اپنے تعلقات کو استعمال کرتی ہیں کہ جب فردوس جمال والا معاملہ ہوا تو مینیجمنٹ نے باقاعدہ کھل کر فردوس جمال کے خلاف بیان دیا اور انہیں بین تک کردیا۔۔۔ہم ٹی وی کے ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ان کا آنا کافی مشکل ہوتا ہے۔۔۔جب کسی محفل میں سلطانہ صدیقی ہوں تو پھر ماہرہ خان بھی آس پاس ہی نظر آئیں گی-

image


نوید رضا
ڈرامہ ’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ میں آج کل اپنا کردار بخوبی نبھاتے نوید رضا نے اے آر وائی کے ایک ٹیلنٹ شو سے انڈسٹری میں اپنا قدم رکھا۔۔۔ان کے لئے آگے بڑھنا آسان نہیں تھا کیونکہ مقابلہ کافی سخت تھا۔۔۔لیکن بہت جلد ہی انہوں نے بھانپ لیا یہ راز کہ کیسے آگے کی طرف قدم بڑھانے ہیں۔۔۔نوید رضا کی تصویر جب وسیم بادامی کے شو میں دکھائی گئی تو جویریہ سعود نے چھوٹتے ہی انہیں دیگچی کا چمچہ قرار دے دیا۔۔۔یہ الفاظ کافی تھے یہ بتانے کے لئے کہ نوید رضا کو انڈسٹری کے جب آرٹسٹس کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، ان لوگوں کے ساتھ نے بھی نوید کو سامنے لانے میں بہت مدد کی۔۔۔

image


میرا
اداکارہ میرا کو ہر اس شخص کا چمچہ بنتا دیکھا جا سکتا ہے جس سے ان کو اس وقت کام ہو۔۔۔وہ کبھی بھی دریغ نہیں کرتیں اپنے مطلب کے لئے کسی کا بھی دوست بننا۔۔۔ان کی اس ادا سے انڈسٹری میں تقریباً سب ہی لوگ اچھی طرح واقف ہیں۔۔میرا یوں تو دل کی صاف ہیں لیکن کبھی کبھی مصلحتاً ان لوگوں کے خلاف نہیں بولتیں جن کا ناہیں وقتی چمچہ بننا ہوتا ہے۔۔۔فلم انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ میرا ہیں تو اچھی لیکن چمچہ ٹائٹل کچھ غلط بھی نہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: