دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ---- پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایسی خواتین جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کیں

image
 
شادی ایک خوبصورت بندھن ہے لیکن یہ تب تک خوبصورت رہتا ہے جب تک اس میں پیار اور اعتماد موجود ہو اور یہی خصوصیات شادی کو کامیاب بناتی ہیں- تاہم اگر ہم پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانب دیکھیں تو ہمیں کئی ایسے فنکار دکھائی دیتے ہیں جن کی کئی کئی شادیاں ناکام ہوئیں اور آخر میں بھی وہ تنہا رہ گئے- لیکن ہم آج پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایسی خواتین کا ذکر کریں گے جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کیں اور ان میں سے چند ایک پھر بھی ناکام ہوگئیں جبکہ باقی ایک کامیاب زندگی گزار رہی ہیں-
 
عتیقہ اوڈھو
پاکستان کی معروف فنکارہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی صرف 15 سال کی عمر میں ہوئی- یہ شادی ناکام ہوگئی اور اس کے عتیقہ اوڈھو نے دوسری شادی 20 سال کی عمر میں کی لیکن یہ بھی کامیاب نہ ہوسکی- لیکن اب وہ اپنے تیسرے شوہر کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہیں-
image
 
فضاﺀ علی
فضاﺀ علی جو کہ اداکاری کے علاوہ مختلف شوز کی میزبانی بھی کرچکی ہیں پر میڈیا کی گہری نظریں ہوتی ہیں- فضاﺀ علی نے پہلی شادی کامیاب بزنس مین فواد فاروق سے کی لیکن یہ شادی چل نہ پائی اور طلاق ہوگئی- جس کے بعد فضا نے 2018 میں ایاز ملک سے شادی کا اعلان کیا اور باقاعدہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر بھی شئیر کیں- لیکن بہت جلد نہ وہ تصاویر ہٹا لی گئیں بلکہ فضاﺀ نے اپنا پروفائل پر اپنا نام بھی فضاﺀ ایاز سے واپس فضاﺀ علی کردیا اور اسٹیٹس بھی طلاق یافتہ کردیا- اب صرف فضاﺀ علی اپنی اور اپنی بیٹی کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جو کہ ان کے پہلے شوہر سے ہے-
image
 
اریج فاطمہ
حال ہی میں معروف اداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ ان کے دوسرے شوہر سے ہے- اس سے قبل اریج فاطمہ کی پہلی شادی بزنس مین فراز خان سے 2014 میں ہوئی تھی لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہوپائی اور سال 2014 میں ہی دونوں کے راستے جدا ہوگئے- جس کے بعد انہوں نے سال 2017 میں امریکی نژاد پاکستانی فزیشن عزیر علی سے شادی کر لی جس سے اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے-
image
 
صنم ماروی
گلوکارہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کلہوڑو کو سال 2009 میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے حامد علی خان سے شادی کی- لیکن یہ شادی بھی بدقسمتی سے چل نہیں پائی اور بات طلاق پر جا کر ختم ہوئی- صنم ماروی کے 3 بچے ہیں جن کی حوالگی کے لیے انہوں نے حال ہی میں عدالت سے رجوع بھی کیا-
image
 
عینی خالد
معروف گلوکارہ عینی خالد بھی شادی کے میدان میں دھچکا کھا چکی ہیں- عینی کی پہلی شادی سال 2012 میں ہوئی لیکن وہ ناکامی کا شکار بن گئی- جس کے بعد انہوں نے سال 2014 میں سعد احمد خان سے شادی کی-
image
 
زارا نور عباس
اسماﺀ عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی مقبول فنکارہ زارا نور عباس کی دوسری شادی عدنان صدیقی کے بھتیجے اسد صدیقی سے ہوئی- اسد صدیقی کی بھی یہ دوسری شادی ہے اور اس وقت یہ جوڑا انتہائی خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: