پاکستانیوں کے گھر میں ہونے والی 7 ایسی افسانوی باتیں جن پر لوگ آنکھ بند کر کے یقین کرتے ہیں

بطورِ پاکستانی ہم اپنے بچپن سے ہی اپنے گھر میں کئی افسانوی کہانیاں سنتے آئے ہیں جو کہ ہمیں سچ سمجھتے ہوئے اٹھتے بیٹھتے سنائی جاتی ہیں جبکہ ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا- لیکن ایک بات ضرور ہے کہ یہ افسانوی باتیں ہوتی بہت دلچسپ ہیں جیسے کہ خالی قینچی مت چلاؤ لڑائی ہوجاتی ہے یا پھر اگر صبح صبح گھر کی چھت پر کوا کائیں کرے تو سمجھو کوئی مہمان آنے والا ہے- آج ہم آپ کے سامنے 7 ایسی ہی باتوں کا ذکر کریں گے-
 
خالی قینچی مت چلاؤ
یقیناً آپ نے یہ جملہ اکثر اپنے گھر میں سنا ہوگا کہ خالی قینچی مت چلاؤ لڑائی ہوجاتی ہے- لیکن اگر آپ نے والدہ کی بات نہ قینچی چلانے کی وجہ سے لڑائی کا تو پتہ نہیں لیکن پٹائی ضرور ہوجائے گی- اس لیے بہتر ہے کہ اس غیر حقیقی بات کی حقیقت جاننے کی کوشش نہ کریں اور قینچی سے دور رہیں-
image
 
دیگچی میں کھانا اور شادی کے دن طوفان
اگر آپ بھی براہ راست دیگچی سے کھانا کھاتے ہیں تو پھر جان لیجیے کہ آپ کی شادی کے دن بارش اور طوفان ضرور آئیں گے- یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اکثر دیسی گھرانوں میں یہ جملے سنے جاتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس افسانوی بات کی حقیقت سے کوئی واقف نہیں بس جو سنا آگے بڑھا دیا-
image
 
ہچکیاں -- کوئی یاد کر رہا ہے
جہاں کسی کو ہچکی لگی فوراً پیچھے سے جملہ سننے کو ملتا ہے کہ ضرور کوئی یاد کر رہا ہوگا- جبکہ اس جملے کا بھی حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے- البتہ ہچکی کا پانی سے ضرور تعلق ہے پانی پلائیے اور ہچکیاں رک جائیں گی-
image
 
شیشے کا سامان ٹوٹنا خوش قسمتی ہے
شیشے کا کوئی برتن ٹوٹ جائے تو عام حالات میں اسے دیسی گھرانوں میں خوش قسمتی قرار دیا جاتا ہے- لیکن اگر یہ برتن امی کے جہیز کی ہو تو حالات انتہائی خاص اور نازک ہوجاتے ہیں جس کے ساتھ بدقسمتی شروع ہوجاتی ہے- اس لیے خوش قسمتی سے تعبیر کرنا چھوڑیں کیونکہ بدقسمتی کے قصے زیادہ ہیں-
image
 
بائیں آنکھ پھڑکنا - کچھ برا ہونے والا ہے
اگر آپ کی بائیں آنکھ پھڑک رہی ہے تو یقیناً یہ کوئی طبی مسئلہ ہوسکتا ہے- لیکن دیسی گھرانوں میں اس وقت پریشانی شروع ہوجاتی ہے کیونکہ ان کے نزدیک یہ سب کسی آنے والے برے وقت کی پیشنگوئی ہوتی ہے- اور وہ اس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے میں لگ جاتے ہیں-
image
 
مچھلی کھا کر دودھ پینا - جلد کی بیماری
اکثر گھرانوں میں یہ سمجھانے والے بہت ملتے ہیں کہ مچھلی کھا کر دودھ نہیں پینا چاہیے اس سے جلد کی بیماری لاحق ہوتی ہے- درحقیقت اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے اور یہ صرف ایک سنی سنائی بات ہے جو کہ ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتے ہوئے ہم تک پہنچی ہے-
image
 
سیدھے ہاتھ میں خارش مطلب دولت کی آمد
خیر اب تو لوگ اس بات کو مذاق سمجھنے لگے ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب اکثر لوگ سیدھے ہاتھ میں خارش ہونے کا مطلب کوئی دولت ہاتھ آنے والی سمجھتے تھے- لیکن خارش کے بعد وہ دولت کسی کے ہاتھ کبھی آئی نہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: